پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کا حتمی فیصلہ کل متوقع ہے، فواد چوہدری

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی  نے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کیا ہے جس کا حتمی فیصلہ کل متوقع ہے، اگر کل مذاکرات سے بات چیت ہوتی ہے تو سیاسی درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت، ڈی جی پیمرا بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا ہے کہ آج تو چارج فریم ہے، آپ باہر جاکر وہی بات کررہے ہیں یا فرق پڑ گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آپ دوسروں کی بات بھول جاتے ہیں لیکن میری یاد رکھتے ہیں، کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دونوں کیسز میں معافی جمع کرائی ہے لہذا اب معافی تلافی کردیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں کی گرفتاریاں ہوتی ہیں تو یہ کسی فرد واحد کا مسئلہ نہیں یہ دنیا کا مسئلہ ہے، امریکا میں پاکستانی سفیر نے پاکستانیوں کے لیے ہاؤس اوپن کیا، سیاسی تعلقات اور انسانی تعلقات مشترکہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت عوامی نمائندوں کی حکومت نہیں ہے، 18 سیٹوں والا وزیر اعظم بن گیا ہے جب کہ سیاسی قیدیوں کی رہائی پاکستان کے آئین کی بات ہے، ہم آئین اور قانون کی بحالی لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 24 نومبر کو بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کا اعلان کیا ہوا ہے، یہ احتجاج کسی ایک جماعت کا یا فرد کا احتجاج نہیں ہے، یہ احتجاج ہر پاکستانی کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات سے حل نکلتا ہے تو سیاست میں بہتری بھی آسکتی ہے لیکن مذاکرات سے اس کو حل کرنے پر کمپرومائز نہ سمجھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل تک احتجاج کا حتمی فیصلہ آنا متوقع ہے، اگر کل مذاکرات سے بات چیت ہوتی ہے تو سیاسی درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اس وقت 3 مطالبات ہیں مینڈیٹ واپسی، 26 آئینی ترمیم اور سیاسی قیدیوں کی رہائی۔

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کا غزہ کی پٹی کو تقسیم کرنے کا منصوبہ

🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی کو تقسیم

سندھ حکومت کی جانب سےدو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

🗓️ 4 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے دو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی اداروں

غزہ میں صحافیوں کی واسکٹ کام نہیں کرتی

🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ میں 300 دنوں سے زائد جارحیت،

دو بار محبت کی، پہلی ناکام ہوئی، دانیا انور

🗓️ 27 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ دانیا انور نے کہا ہے کہ

غزہ میں قابضین سے نمٹنے کے لیے مزاحمتی حکمت عملی 

🗓️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونیوں کی غزہ پر قبضے اور تباہی کی مسلسل دھمکیوں

چینی معیشت پر مبنی خارجہ پالیسی کے طول و عرض کا ڈی کوڈ

🗓️ 15 فروری 2023سچ خبریں:سدابراہیم رئیسی اپنے چینی ہم منصب ژی جن پنگ کی سرکاری

صیہونیوں کے نئے فریب کے بارے میں فلسطینی مزاحمت کی تنبیہ

🗓️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کی بحالی اور قیدیوں کے

صہیونی جولان کی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتے: صنعا

🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی حکومت کی تبدیلی اور تعمیر نو کی وزارت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے