🗓️
پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب کی 24 مقدمات میں حفاظتی اور راہداری ضمانت منظور کرلی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق عمر ایوب کی پشاور ہائی کورٹ میں حفاظتی و راہداری ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے کی، عمر ایوب عدالت میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بابر اعوان کے ہمراہ پیش ہوئے۔
وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب کے خلاف 24 مقدمات درج ہیں، عمر ایوب کے خلاف اسلام آباد، اٹک، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ میں مقدمات درج ہے۔
اس پر چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ 22 کیسز تو ہمارے سامنے ہیں مگر باقی 2 کیسز کہاں ہیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ لگتا ہے آفس ابھی پروسس کررہا ہے۔
چیف جسٹس ابراہیم خان نے مزید کہا کہ عمر ایوب کہاں ہیں؟
بابر اعوان نے بتایا کہ عمر ایوب آپ کے سامنے موجود ہیں، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں 8 ہفتے کا وقت دیا جائے، ہمیں شہر شہر جانا ہے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے عمر ایوب کو ضمانت نا دینے کی استدعا کردی۔
چیف جسٹس ابراہیم خان نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں اگر آپ ملزم ہوتے تو کیا کرتے ہیں؟
اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ پھر ان کو 1 مہینے کا وقت دیا جائے۔
چیف جسٹس ابراہیم خان نے بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو 1 مہینے کے وقت پر خوش ہونا چاہیے، وکیل نے بتایا کہ بالکل میں اس پر خوش ہوں۔
بعد ازاں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم ضمانت دیتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ان کی گرفتاری نہیں ہوگی، بابر اعوان نے کہا کہ یہاں انصاف ہوتا ہوا نظر آرہا ہے، جس پر چیف جسٹس ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ یہ قانون ہے اور ہم قانون کے مطابق چلیں گے۔
بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے عمر ایوب کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا، ساتھ ہی عدالت نے عمر ایوب کو ایک مہینے میں متعلقہ عدالتوں میں پیشی کی ہدایات بھی دی۔
پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد عمر ایوب نے عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کروادیے، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے معذرت کرلی۔
مشہور خبریں۔
ہاؤسنگ ’اسکینڈل‘: اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما عمران اسمٰعیل اور عامر کیانی کو طلب کرلیا
🗓️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق گورنر سندھ اور رہنما
اپریل
نوجوان فلسطینی صہیونی فوجیوں کی گولی کا نشانہ بنا
🗓️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح
ستمبر
پاکستانی عدالت نے سنایا تاریخی فیصلہ
🗓️ 21 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس
مارچ
ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، انٹربینک میں روپیہ کی قدر میں بہتری
🗓️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی
اکتوبر
یمنی عہدہ دار کا المہرہ میں برطانوی قبضے کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ
🗓️ 26 اگست 2021سچ خبریں:المہرہ صوبے میں پرامن دھرنا کمیٹی کے سربراہ نے اس صوبے
اگست
کنیسٹ کی جانب سے فلسطینی ریاست کے یکطرفہ قیام کی مخالفت
🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں دو ریاستی حل کے حصول کے لیے بڑھتے
فروری
شیخ رشید احمد نے بھی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا
🗓️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی
اپریل
یورپی یونین میں شامل ہونے پر ترکی کے ساتھ یوکرین جیسا سلوک کیا جائے: اردوغان
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور کوسوو کے صدر
مارچ