?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے گزشتہ روز صدر مملکت اور نگران وزیر اطلاعات سے علیحدہ علیحدہ طور پر ملاقات کی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ’گرینڈ نیشنل ری کنسلی ایشن ڈائیلاگ (قومی مفاہمتی مباحثہ)‘ کی تجویز پیش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات سے محض ایک ہفتے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمہوریت کی راہ ہموار کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز پر تلخی ختم کرنے پر زور دیا تھا۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن اور بیرسٹر عمیر نے گزشتہ روز صدر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
صدر اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات نے میڈیا میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا، رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی چیئرمین کا پیغام صدر کو پہنچایا۔
تاہم رؤف حسن نے اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے ملاقات میں عمران خان کا کوئی پیغام صدر عارف علوی کو پہنچایا ہے۔
ماضی میں صدر عارف علوی، اسٹیبلشمنٹ اور اپنی پارٹی کے چیئرمین کے درمیان تعلقات بحال کرنے کی کئی کوششیں کر چکے ہیں، حال ہی میں رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اپنے تعلقات ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایوان صدر سے اس ملاقات کے حوالے سے صرف 2 سطری بیان جاری کیا گیا، رؤف حسن، جو پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکریٹری ہیں، نے بتایا کہ یہ ایک عام اور معمول کی ملاقات تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں صدر سے اکثر ملتا رہتا ہوں اور تازہ ملاقات بھی معمول کا حصہ تھی، یہ سراسر غلط دعویٰ ہے کہ میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی پیغام صدر تک پہنچایا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایک علیحدہ پیش رفت میں پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود اور نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں سابق وفاقی وزیر نے اگلے عام انتخابات سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ’گرینڈ نیشنل ری کنسلی ایشن ڈائیلاگ‘ کی تجویز پیش کی۔
مرتضیٰ سولنگی اور شفقت محمود کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات کو بھی پوشیدہ رکھا گیا، مرتضیٰ سولنگی نے اسے ایک ’نجی ملاقات‘ قرار دیا۔
تاہم شفقت محمود نے بتایا کہ نگران وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی کی جانب سے فوج، عدلیہ اور میڈیا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ’گرینڈ نیشنل ری کنسلی ایشن ڈائیلاگ‘ منعقد کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات سے پہلے یہ مباحثہ ضروری ہے تاکہ درست سمت میں آگے بڑھا جاسکے، آئیں سب مل کر بیٹھیں اور اگلے 10 برس کا ہدف طے کریں، مرتضیٰ سولنگی نے اس تجویز سے اتفاق کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انہوں نے نگران وزیر اطلاعات سے کہا کہ موجودہ حکومت کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ واضح تاثر ہے کہ پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جارہی ہے، جبکہ کسی دوسری جماعت کو ایسی پابندیوں کا سامنا نہیں ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ مرتضیٰ سولنگی نے واضح کیا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، میں نے مرتضیٰ سولنگی سے یہ بھی کہا کہ وہ پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر انتخابات کے انعقاد سے متعلق سوال پر شفقت محمود نے کہا کہ عمران خان کی شرکت کے بغیر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہیں ہو سکتے۔
جب مرتضیٰ سولنگی سے شفقت محمود کے ساتھ ان کی ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں شفقت محمود سے ایک پرانے دوست کے طور پر ملا اور انہیں واضح طور پر بتایا کہ یہ صرف پرانے دوستوں کی ملاقات ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں لاہور آیا ہوا تھا اور ان کی مہربانی کہ انہوں نے اپنے گھر پر میری میزبانی کی، میں کسی مشن پر نہیں تھا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کسی مفاہمتی اقدام پر بحث کی تجویز کے حوالے سے سوال کے جواب میں نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ میں وہاں کسی مشن پر نہیں گیا تھا، میں اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا کہ انہوں نے ملاقات میں کیا کہا یا میں نے انہیں کیا بتایا کیونکہ یہ ایک نجی ملاقات تھی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور برطانیہ فلسطینی قوم کے المیے کا باعث ہیں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی نسل
مئی
سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر وزارت قانون کے افسران طلب
?️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد
سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں
اکتوبر
عدالتیں بھی محفوظ نہیں رہیں: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
?️ 9 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سابق وزیرِاعظم مسلم لیگ نون کے راہنما شاہد
فروری
ہسپتالوں میں داخل 18 فیصد مریضوں کا طبی غفلت کے باعث جان کی بازی ہارنے کا انکشاف
?️ 4 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی ہسپتالوں میں داخل 18 سے 20 فیصد مریض
مارچ
غزہ میں امداد کی ترسیل میں درپیش بڑے چیلنجز
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان، ماجد الانصاری نے کہا ہے
جنوری
فلسطین نے سال 2022 کیسے گزارا؟
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: اگر یہ پوچھا جائے کہ 2022 میں فلسطین
دسمبر
مغرب یوکرین کے بحران سے نکلنے کی تلاش میں
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:استنبول امن مذاکرات میں کیف کے چیف مذاکرات کار ڈیوڈ اراکامیہ
نومبر
واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام شروع کردیا
?️ 8 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے
نومبر