پی ٹی آئی کی الیکشن ترمیمی آرڈیننس، الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی کردی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کہا کہ میں اس حوالے سے آرڈر جاری کروں گا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شعیب شاہین ، علی بخاری اور عامر مغل کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل سجیل سواتی نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ 2023 میں ترمیم کی گئی کہ ریٹائرڈ جج ٹربیونل مین تعینات نہیں ہو سکتا، اب آرڈیننس کے ذریعے کہا گیا ہے ریٹائرڈ جج کو بھی ٹربیونل میں تعینات کر سکتے ہیں۔

اس پر عدالت نے دریافت کیا کہ اگر ریٹائرڈ جج نے ٹریبونل میں تعینات ہونا ہے تو کیا چیف جسٹس سے مشاورت ہو گی؟ وکیل نے جواب دیا کہ جی بالکل ریٹائرڈ جج ٹریبونل کے لیے چیف جسٹس کی مشاورت سے تعینات ہوتا تھا۔

بعد ازاں وکیل سجیل سواتی نے بتایا کہ قانون میں لکھا ہے الیکشن پٹیشنز کا 180 میں فیصلہ ہونا ہے، ٹربیونل سے الیکشن کیس ٹرانسفر کرنے کا ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر اختیار نہیں، یہ جوڈیشل سائیڈ کا اختیار ہے ، کوئی اپنے عمل کا خود جج نہیں ہو سکتا۔

اسی کے ساتھ شعیب شاہین ، علی بخاری اور عامر مغل کے وکلا کے ابتدائی دلائل مکمل ہوگئے۔

وکیل سجیل سواتی نے بتایا کہ ابھی الیکشن کمیشن نے بھی کیس رکھا ہوا ہے ، اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ میں اس حوالے سے آرڈر پاس کروں گا۔

یاد رہے کہ 3 جون کو اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشستوں کے اعلان کردہ فاتحین نے وفاقی دارالحکومت کے واحد پول ٹربیونل کے سامنے زیر التوا انتخابی درخواستوں کو ’کسی دوسرے ٹریبونل‘ میں منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی تھی۔

واضح رہے کہ 27 مئی قبل قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی منظوری سے 2 آرڈیننس جاری کردیے گئے تھے، قائم مقام صدر نے پہلا قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس 2024 جاری کیا تھا اور دوسرا الیکشن ایکٹ رمیمی آرڈیننس جاری کیا۔

قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس 2024 بھی جاری کیا تھا، الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی تعینات ہو سکیں گے۔

مشہور خبریں۔

کرم میں حالات خراب کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

?️ 4 جنوری 2025 پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا

فواد چوہدری نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 5 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے

الحشد الشعبی اور داعش کے درمیان جھڑپ

?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی صوبہ صلاح الدین کے شہر تکریت میں مزاحمتی تحریک کی

پاکستان نے سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے غزہ کیلئے بھرپور آواز اٹھائی، وزیرخارجہ

?️ 29 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا

اسپین نے بین الاقوامی برادری سے نیتن یاہو کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: ہسپانوی وزیر نے ایک بیان جاری کیا جس میں نیتن

لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے نتائج کی ذمہ دار صیہونی حکومت ہے:لبنانی فوج

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی فوج نے ایک بیان جاری کر کے شام کی سرزمین

قطری خواتین کی ائرپورٹ پر متنازعہ تلاشی کی شکایت

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:قطری خواتین کے ایک گروپ نے اس ملک کے حکام سے

عدالت نے رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

?️ 14 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے