?️
فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاجی تحریک شروع نہ کرے تو بہتر ہے کیوں کہ انہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کو کوئی غلط فہمی ہے تو وہ بھی دور ہوجائے گی اور وہ اس تحریک سے اپنے کارکنوں کے لیے صرف مشکل ہی پیدا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، تحریک انصاف ذاتی کے بجائے قومی معاملات پر سیاست کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ پوزیشن اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھ کر الیکشن قوانین میں ترامیم کرے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بات کرے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے تاہم اسے درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے سیاسی اتفاق اور معاشی ایجنڈے پر ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پہلے میثاق معیشت کرے اور پھر سیاست سمیت دیگر مسائل پر بھی بات ہوجائے گی۔
انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت قبول کرتے ہوئے ایک غیر جانبدار الیکشن کمیشن کی تشکیل پر اتفاق کریں تاکہ آئندہ انتخابات شفاف ہوں اور کسی کو اعتراض نہ ہو۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ذیلی ریاست سمجھنے والا مودی منہ چھپارہا ہے، بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر حملہ کرنے کی حماقت کی مگر پاکستانی مسلح افواج نے عوام کی حمایت سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور اس کا غرور خاک میں ملا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر سپاہی سے لیکر فیلڈ مارشل عاصم منیر تک مباکباد کے مستحق ہیں جب کہ آج پاکستان دنیامیں ایک طاقتوراورذمہ دارملک کے طور پر جانا جارہا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور اسرائیل کا الجولانی کے ساتھ مل کر شام کے خلاف خطرناک منصوبہ
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی کارکن نے امریکہ اور اسرائیل کے خطرناک
فروری
عرب ممالک شام کو عرب لیگ میں واپس لانے کے خواہاں
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے
ستمبر
نیتن یاہو کے ذہن میں پائیدار امن جیسی کوئی چیز نہیں ہے: فیدان
?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی صورتحال کے حوالے سے ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان
مارچ
15 یورپی ممالک صیہونی حکومت کے تعمیری منصوبے کے مخالف
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: پندرہ یورپی ممالک نے جمعہ کے روز عبوری صیہونی حکومت
مئی
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردتوں پر سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع
?️ 31 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردتوں پر سندھ اسمبلی
مارچ
اس سال اربعین عراق کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: آج اتوار، 11 ستمبر عتبہ حسینی (ع) کے ترجمان
ستمبر
غزہ کے شفا اسپتال میں اسرائیلی فوج کا مظاہرہ
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کی طرف سے 15 نومبر کو جاری کی گئی
نومبر
طالبان کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالنے میں جلدی نہیں کریں گے: روس
?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:روسی نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوتوف نے کہا کہ ماسکو کو
اگست