پی ٹی آئی کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ وہ غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے جس کی توقع کی جارہی تھی وہی ہوا، اس کیس کا کوئی سر اور پیر نہیں، کیس میں قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے۔

بیرسٹر گوہر علی خان پہلی بارایسا ہو رہا ہےجس کی حکومت سازش سےختم ہوئی اسی کا ٹرائل ہورہاہے، پہلی بار کسی جماعت کی لیڈرشپ اور رہنما جیل میں ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے، سیاسی مقاصد کے لیے ذاتی زندگیوں میں جھانکا جارہا ہے کارکنان تحمل کا مظاہرہ کریں، ووٹ سے اس کا بدلہ لیں۔

گوہر خان نے کہا کہ عدالت کی جانب سے زبانی فیصلہ سنایا گیا ، کاپی نہیں دی، فیصلہ سیاسی مقاصد اور کردار کشی کےلیے ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی کسی ڈیل کے تحت بنی گالہ نہیں گئیں۔ ’اب ہم بشری بی بی کو بنی گالہ سے واپس اڈیالہ جیل لانے کے لیے درخواست دیں گے۔ ہائی کورٹ میں بہت جلد درخواست دیں گے، اگر چھٹیاں نہیں ہیں تو آج ہی درخواست دیں گے۔‘

یاد رہے کہ آج راولپنڈی کی عدالت نے سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں 7، 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

سینئر سول جج قدرت اللہ نے بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی درخواست پر اڈیالہ جیل میں سماعت کے بعد گزشتہ روز (2 جنوری کو) محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 5 ،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب عام انتخابات میں محض 4 روز باقی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 31 جنوری کو بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14،14 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

جبکہ 30 جنوری کو سائفر کیس میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

سابق جج شوکت عزیز صدیقی انڈسٹریل ٹریبونل کے سربراہ مقرر

?️ 3 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس (ریٹائرڈ) شوکت عزیز صدیقی کو نیشنل

غزہ میں 13 ہزار سے زائد بچے مارے گئے: یونیسیف

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین

کبھی کبھی لگتا ہے کہ شادی  ساس کیساتھ ہوئی: کاجول

?️ 20 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول دیوگن نے اپنی ساس

آئین کے مطابق استعفے منظور ہوئے، اسپیکر کا پی ٹی آئی اراکین کی درخواست کے باوجود رکنیت بحال کرنے سے انکار

?️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے

روس اور یوکرین کو اب حل تلاش کرنا چاہیے اس سے پہلے کہ سب مر جائیں: ٹرمپ

?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں:  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں تنازع شروع

جرمنی کے کرسمس بازار پر گاڑی سے حملہ، کم از کم 11 افراد ہلاک

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:جرمنی کے شہر ماگڈبرگ میں کرسمس بازار پر ایک گاڑی کے

فلسطینی شہید کے اہل خانہ کا سید حسن نصر اللہ کے نام شکریہ کا پیغام

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی شہید نزار بنات کے بارے میں حزب اللہ کے سکریٹری

نیتن یاہو ان دنوں کیا کر رہے ہیں؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی وزیر اعظم کی نااہلی کا ذکر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے