?️
پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں پارٹی کے 24 نومبر کو اعلان کردہ احتجاج کے دوران کارکنوں کی مبینہ اموات کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پُرامن مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 12 کارکن جاں بحق ہوئے۔
پشاور میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت نے ہماری پارٹی کے پرامن مظاہرین پر اسلام آباد میں فائرنگ کرائی۔
شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد احتجاج میں پی ٹی آئی کے 12 کارکن شہید ہوئے، کئی کارکن اب بھی لاپتا ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے پُرامن مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کروائی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس رجیم نے دعویٰ کیا کہ ایک بھی گولی نہیں چلی ہم نے، آپ کو ثبوتوں کے ساتھ دیکھایا کہ گولی بھی چلی اور جنازے بھی اٹھے، ان کی فسطائیت چھپ نہیں سکتی، اس کی آواز آئندہ کئی سالوں تک گونجتی رہے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شفیق لنڈ کی میت پمز میں پڑی رہی، ان کے اہل خانہ، تحریک انصاف، صحافی کوائف، میت دینے کا کہتے رہے لیکن 2 دن تک انکار کیا جاتا رہا کہ میت یہاں نہیں اور پھر پنڈی کے ہسپتال سے میت دی گئی اور کہا گیا کہ ان کا ایکسیڈینٹ ہوا تھا جب کہ انہیں گولی لگنے کی وڈیو موجود ہے۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد احتجاج میں پی ٹی آئی کارکنوں کی مبینہ اموات پر چیف جسٹس سپریم کورٹ سے جوڈیشل انکوائری کامطالبہ کیا اور الزام عائد کیا کہ ان پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
24 نومبر کو بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کیا تھا اور 25 نومبر کی شب وہ اسلام آباد کے قریب پہنچ گئے تھے تاہم اگلے روز اسلام آباد میں داخلے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پی ٹی آئی کے حامیوں کی جھڑپ کے نتیجے میں متعدد افراد، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
26 نومبر کی شب بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب مارچ کے شرکا کو چھوڑ کر ہری پور کے راستے مانسہرہ چلے گئے تھے، مارچ کے شرکا بھی واپس اپنے گھروں کو چلے گئے تھے۔
بدھ کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کے علاوہ سردار لطیف کھوسہ نے فورسز کے اہلکاروں کی ’مبینہ‘ فائرنگ سے ’متعدد ہلاکتوں‘ کا دعویٰ کیا تھا، تاہم وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ان دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کچھ ہوا ہے تو ’ثبوت کہاں ہیں؟‘
مشہور خبریں۔
لاہور میں عمران خان کی سیکیورٹی خیبرپختونخوا پولیس کے سپرد، پنجاب پولیس نالاں
?️ 15 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
نومبر
کینیڈا کے وزیراعظم کا ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:کینیڈا کے وزیراعظم نے امریکہ کے منتخب صدر کے بیان کے
جنوری
یوکرین میں جنگ کب ختم ہوگی؟
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین میں روسی فوجی کارروائیاں پانچویں مہینے میں داخل ہو
جولائی
لندن میں ایک بار پھر نسل پرستی کے خلاف شدید مظاہرے شروع ہوگئے
?️ 6 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) لندن کے شہریوں نے ایک بار پھر ملک میں
اپریل
این سی او سی نے ویکسین نہ لگوانے والوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں اگرچہ کورونا ویکسین کی 8 کروڑ
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں محمد اشرف صحرائی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
?️ 7 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے جمعہ کو مسلسل دوسرے
مئی
امریکی صدارتی امیدوار کا 2020 کے الیکشن کے بارے میں اہم انکشاف
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے انکشاف کیا
جولائی
شام سے ملحقہ ترکی کی سرحد پر دھماکہ؛3 ترک فوجی ہلاک
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی نے اعلان کیا ہے کہ شام سے ملحقہ اس ملک
جنوری