?️
فیصل آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طلبی کے بعد فرخ حبیب پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں میں شامل ہوگئے ہیں جنہیں ایف آئی اے نے طلب کیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے سابق وزیر کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے الزام میں 21 فروری کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
فرخ حبیب پر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے ریکٹر کے ساتھ ملی بھگت کرکے اختیارات کے ناجائز، غلط استعمال اور بدعنوانی کا الزام ہے۔
نوٹس پر عدم تعمیل کی صورت میں سابق وزیر پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 175 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
دوسری جانب فرخ حبیب نے نوٹس کو ’بوگس‘ اور ’ انتقامی کارروائی’ قرار دیا ہے۔
فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پہلے توہین عدالت کرکے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے سے روکنے پر مجھ پر ڈکیتی کا پرچہ درج کیا اور اب ایف آئی اے کی جانب سے من گھڑت انکوائری کا نوٹس مل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، رانا ثنااللہ کو جتنی انتقامی کاروائیاں کرنی ہے، کرلیں، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کھڑے ہیں اور حق سچ کی آواز بلند کرتے رہے گے۔
مشہور خبریں۔
عراق پر حملہ قابل قبول نہیں:مصری صدر
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:بغداد سمٹ میں اپنی تقریر کے دوران مصری صدر نے زور
اگست
پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کے امکانات روشن
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری
دسمبر
چینی انجینئرز کو پینٹاگون کی اہم معلومات تک رسائی پر تشویش
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چینی انجینئرز کے
جولائی
چین نے ایک بار پھر پاکستان کی مدد کا اعلان کیا
?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبیریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ
اپریل
دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے: وزیر داخلہ
?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیرستان میں
دسمبر
کیا بائیڈن کی صدارتی امیدواری سے دستبرداری ہوں گے؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات سے امریکہ کے صدر جو بائیڈن
جولائی
مقنوضہ فلسطین میں متعدد دھماکے
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں واقع ام الفحم کے علاقے
فروری
پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماوں کا جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی
?️ 12 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) ہفتے کو سیشن کورٹ میں پیشی سے قبل پی ٹی
اپریل