🗓️
کراچی (سچ خبریں) پی آئی اے نے کینیڈا جانیوالے مسافروں کیلئے ضروری ہدایات جاری کی ہیں جن میں پروازسے 72 گھنٹے قبل کوروناٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے اور ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی طور پر ساتھ رکھنے کی شرط عائد کردی ہے، طیارےمیں بیٹھنےسےقبل مسافروں کاپی آئی اے کے ڈاکٹرمعائنہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں کے لیے ایس او پیزجاری کردیے، جس میں کہا ہے کہ کینیڈاجانیوالےمسافروں کیلئےپروازسے72 گھنٹے قبل کوروناٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی طور پر ساتھ رکھنے کی شرط عائد کی ہے۔
قومی ایئرلائن کی جانب سے 5 سال یا اس سے زائد عمرکے مسافروں کیلئے کوروناٹیسٹ لازمی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کینیڈاجانے والے مسافروں کو پروازسے قبل موبائل ایپ پر تفصیل جمع کرانا ہوگی۔ایس او پیز کے مطابق مسافروں کو کینیڈا میں قرنطینہ کرنے سے متعلق پلان بھی ایپ پردرج کرناہوگا جبکہ طیارےمیں بیٹھنےسےقبل مسافروں کاپی آئی اے کے ڈاکٹرمعائنہ کریں گے۔
دوسری جانب پی آئی اے نے کینیڈا کے لیےبراہ راست پروازوں کے معاملے پر مسافروں کےکوروناٹیسٹ سےمتعلق لیباریٹریزکی فہرست جاری کردی ہے، جس میں 25 مستندلیباریٹریزکی کوروناوائرس ٹیسٹ قابل قبول ہوگی۔
پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی کے12لیباریٹریزواسپتالوں سےکورونا ٹیسٹ کرائےجاسکتےہیں، کینیڈاجانے والے مسافروں کوفلائٹ سے72 گھنٹے قبل ٹیسٹ کرانالازمی ہوگا۔یاد رہے کینیڈین وزیرٹرانسپورٹ نے پاکستان پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایات کی تھی۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کا سنیارٹی کی بنیاد پر اہم تعیناتی کا عندیہ
🗓️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سنیارٹی کی بنیاد
نومبر
جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟
🗓️ 7 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جماعت اسلامی کراچی نے سال 2017 میں ہوئی مردم
فروری
امریکہ کے لئے ایک بڑا چیلنج
🗓️ 29 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بدھ کے روز سعودی عرب
جون
شام میں ترکی کے دو فوجی اڈوں کی تعمیر پر الجولانی اور اردگان کے درمیان بحث
🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں: روئٹرز نے شام کے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان
فروری
عرب ممالک اور صیہونی اتحاد خطے کے استحکام کے حق میں ہے یا نقصان میں؟
🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں:صیہونیوں کا متعد عرب ممالک کے دورے کرنے کامقصد خطے میں
فروری
وزیر داخلہ کی پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی
🗓️ 27 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ
جولائی
امریکی ہیلتھ انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے اہم رپورٹ پیش کردی
🗓️ 28 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ہیلتھ انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میں کورونا وائرس کے
اپریل
عراق کے استحکام کے لیے معمول پر آنے سے منع کرنے والے قانون کی منظوری ضروری: ڈپٹی اسپیکر
🗓️ 25 مئی 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حاکم الزاملی نے اس بات
مئی