🗓️
کراچی(سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے کینیڈا جانے والے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔اس سے قبل کینڈا نے بھی پاکستان سے جانے والی پروازوں پر پابندی کا اعلان کیا تھا، اس سلسلے میں کینیڈا کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی تمام کمرشل اور نجی پروازوں پر عائد ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان قومی ایئر لائن نے کہا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے پاکستان سے جانے والی پروازوں پر پابندی کے باعث کینیڈا جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے ٹورنٹو میں پی آئی اے کا 16 رکنی کریو بھی پھنس گیا ہے، 16 رکنی کاک پٹ اور کیبن کریو نے ہفتے کو کینیڈا سے پاکستان روانہ ہونا تھا۔
واضح رہے کہ کینیڈا نے پاکستان اور بھارت سے پروازوں کی آمد پر 30 روز کی پابندی عائد کر دی ہے، اس سلسلے میں کینیڈا کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی تمام کمرشل اور نجی پروازوں پر عائد ہوگی۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں بھارت سے 35 پروازیں کینیڈا پہنچیں، اس دوران کثیر تعداد میں کرونا مثبت افراد کینیڈا پہنچے ہیں، تاہم وزارت صحت نے وضاحت کی ہے کہ کینیڈا میں کرونا پھیلنے کا ذمہ دار چین یا بھارت نہیں۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی صورت نہایت سنگین ہو چکی ہے، گزشتہ روز بھی 3 لاکھ کے 32 ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 2 ہزار 256 کرونا مریض ہلاک ہوئے۔ بھارت اس وقت دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھی بھارت میں کرونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر فضائی سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔
مشہور خبریں۔
جوزف عون کی قومی مزاحمتی پوزیشنز اور شیخ نعیم قاسم کی تعریف
🗓️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جوزف عون نے شہداء سید حسن نصر
مارچ
وزیر اعظم کا اہم بیان، داسو ڈیم سے ملک کو سستی بجلی ملے گی
🗓️ 18 جون 2021پشاور(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ داسو ڈیم سے
جون
قحط اور غذائی قلت کے باعث فلسطینی بچوں کی شہادت
🗓️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی فوج کے ہمہ گیر
فروری
بن گوئیر کی کابینہ میں واپسی اور گولان کا صیہونی حکومت کی کرپٹ کابینہ پرغصہ
🗓️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: بین گویر نے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور جنگ
مارچ
عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا یا عنوان میں تبدیلی؟
🗓️ 30 جولائی 2021سچ خبریں:اگرچہ امریکیوں نے 2021 کے آخر تک عراق چھوڑنے کا دعوی
جولائی
غزہ میں ہونے والے قتل عام کے مناظر ہالی ووڈ کی فلموں میں بھی نہیں دیکھنے کو ملتے
🗓️ 28 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی دفاعی تنظیم کے ترجمان محمود بصل نے
مئی
امریکہ اپنا تابوت لے کر عراق سے نکلےگا
🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : امریکہ اور مغرب کے زوال کی نشانیوں میں سے
دسمبر
وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو اسلام آباد کیوں طلب کیا؟
🗓️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان
دسمبر