?️
دمشق (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے بین الاقوامی روٹس پر پروازوں کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ پی آئی اے نے 22 سال کے بعد شامل کے دارالحکومت دمشق کیلئے مسافر پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا، اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی جانب سے خصوصی ٹوئٹ بھی کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زائرین کو لے جانے والی پی آئی اے کی پرواز مشق لینڈ کر گئی۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق دمشق پہنچنے والی پی آئی اے پروازوں کا واٹر کیننز سے خصوصی استقبال کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق قومی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
اس پرواز میں وفاقی وزیرغلام سرور، سی ای او پی آئی اے اور شامی سفیر بھی موجود تھے۔ بوئنگ77 طیارےکےذریعے300 سےزائد مسافردمشق کے لیے روانہ ہوئے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے12 پروازیں نجف،2 بغداد اور 4 دمشق کے لیے آپریٹ کرے گی۔ پی آئی اے کا خصوصی آپریشن 24 ستمبر تک جاری رہےگا۔ پروازیں کراچی،لاہوراوراسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔
اس حوالے سے سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ اہم مذہبی مواقع پرزائرین کے لیے پروازوں کا آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن زائرین کومقام مقدسہ پہنچانےمیں پیش پیش ہے۔ واضح رہے کہ کرونا بحران کے دوران پی آئی اے سمیت ملک کی نجی ائیرلائنز شدید نقصانات سے دوچار ہوئیں۔ ان نقصانات کم کرنے کیلئے پی آئی اے مسلسل کوشاں ہے۔ قومی ائیرلائن کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران کئی روٹس پر پروازوں کا آغاز کیا گیا۔
پی آئی اے کی حالت میں بہتری لانے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قومی ائیرلائن کو چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ایئر لائن کی معاشی صورت حال بہتر بنانے کے لیے مختلف غیر ملکی سیکٹرز پر پروازوں کا آغاز اور تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پی آئی اے عالمی ماہرین پر مشتمل بزنس پلان تیار کر رہی ہے جس سے پی آئی اے کو دنیا بھر میں کامیابی حاصل ہوگی۔ ری اسٹرکچرنگ میں جدت اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک دوبارہ پاکستانی دورے پر پہنچ گئے
?️ 25 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) ممتاز اسلامی اسکالر بھارتی نژاد ڈاکٹر ذاکر نائیک چند
فروری
چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق زمینی صورتحال میڈیا سے کہیں بہتر ہے، وزیر خزانہ
?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے آئی
جنوری
کیا یورپ امریکہ کی یوکرین کی مدد کر سکتا ہے؟
?️ 22 اگست 2025کیا یورپ امریکہ کی جگہ یوکرین کی مدد کر سکتا ہے؟ جنگِ
اگست
ٹرمپ: میری اہلیہ کو غزہ کی صورتحال خوفناک!
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے صیہونی حکومت کے جرائم کا دفاع کرتے
جولائی
بحرینی سیاسی قیدیوں کے اہلخانہ بھی حکومتی عتاب کا شکار
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین میں انسانی حقوق کی دو تنظیموں کا کہنا ہے کہ
اپریل
کورونا وائرس:ملک بھر میں مزید 65 افراد کا انتقال
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز
مئی
کیا نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ
?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے کاغذات
مارچ
کیا یوکرین جنگ میں ایٹمی ہتھیار استعمال ہو سکتے ہیں؟بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:بیلاروس کی سرزمین پر روس کے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی
جون