?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے نجکاری کمیشن بورڈ نے ممکنہ بولی دہندگان کے انتخاب کے لیے پیشگی اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کا 233 واں اجلاس آج نجکاری کمیشن میں وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے 51 سے 100 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے ممکنہ بولی دہندگان کے انتخاب کے لیے پیشگی اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی۔
پی آئی اے سی ایل کی تقسیم کے لیے تازہ اظہار دلچسپی کا اشتہار اگلے ہفتے شائع کرنے کا منصوبہ ہے، بورڈ کا اجلاس کل جاری رہے گا جس میں ایجنڈے کے باقی آئٹمز پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سالہا سال سے قومی ایئرلائن خسارے کا شکار ملکی اداروں میں شامل چلی آرہی تھی، وزارت خزانہ کی مالی سال 24-2023 کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اس سال پی آئی اے کو 73 ارب 50 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا تھا۔
مسلسل خسارے میں جانے کی وجہ سے حکومت پی آئی اے کی نجکاری کی کوششیں کررہی تھی، نجکاری کی پہلی کوشش گزشتہ سال اکتوبر میں اس وقت ناکام ہوگئی تھی جب واحد بولی دہندگان نے 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی، جو نجکاری کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ کم از کم 85 ارب روپے کی توقعات سے بہت کم تھی۔
ایک ہفتہ قبل وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ایکس’ پر ایک بیان میں کہا تھا کہ پی آئی اے بورڈ نے آج مالی سال 2024 کے اکاؤنٹس کی منظوری دے دی ہے، اور 21 سالوں کے بعد، اس نے 9 ارب 30 کروڑ روپے کا آپریٹنگ منافع اور (ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کے بعد) 26 ارب 20 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔
وزیردفاع نے پی آئی اے کے حوالے سے مزید لکھا کہ پاکستان کے لوگ شاید ’ایک بار قوم کا فخر‘ پر امید کھو چکے تھے، لیکن حکومت کے سخت اقدامات کے ساتھ، بیلنس شیٹ کی تنظیم نو کے ساتھ لاگت اور افرادی قوت کی معقولیت، راستوں کی اصلاح اور مالیاتی نظم و ضبط پر مشتمل جامع اصلاحات کو نافذ کرتے ہوئے، پی آئی اے نجکاری کے عمل کے ذریعے مالیاتی کارکردگی سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔


مشہور خبریں۔
یحییٰ السنوار کے قتل کے ایجنٹوں میں سے ایک کی پہچان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں مقیم فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ نے
جنوری
زلنسکی سے وائٹ ہاؤس کیوں ناراض ہوا؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے حال ہی میں لیتھوانیا کے
جولائی
ہم علاقائی تنازعات میں مداخلت نہیں کرتے
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: صیہونی دشمن کی دھمکیوں اور لبنان کے خلاف جارحیت میں
جون
نیتن یاہو اور کاٹز جنوبی شام کے تنازع پر خاموش کیوں ہیں؟
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سیاسی حلقے، خاص
نومبر
شیخ زکزاکی پر ظلم انسانیت پر ظلم ہے:عیسائی پادری
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:نائیجیریا کے ایک اہم پادری جان جوزف نے نائجیریا کے تمام
فروری
ترکی میں معاشی بحران کی وجوہات کیا ہیں ؟
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: ترکی میں معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی بدستور جاری ہے
مئی
واٹس ایپ چینلز میں فارورڈ میسیجز شیئر کرنے کا فیچر دیے جانے کا امکان
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
دسمبر
مشرق وسطی میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے۔ صدر مملکت
?️ 23 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطی
جون