?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ الیکشن کے لیے سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں، اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خصوصی کمیٹی اراکین کے سیاسی جماعتوں سے رابطے ہوئے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی خصوصی کمیٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے متحرک ہوچکی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ خصوصی کمیٹی کے ارکان شیری رحمان اور نوید قمر نے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا ہے، اس حوالے سے شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں واضح حمایت حاصل ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اتحادیوں کے ہمراہ کل سینیٹ میں اپنی واضح برتری ثابت کرے گی، عوام، کارکنان کل جیالے امیدوار کے چیئرمین سینیٹ بننے کی خوشی کا جشن منائیں گے۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے، تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کورکمیٹی نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دے دیا اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔
ذرائع کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہاؤس آف فیڈریشن نامکمل ہے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کا انتخاب غیر آئینی ہے، خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کا انتخاب کئے بغیر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئینی اسکیم کے بھی خلاف ہے، چیئرمین کی غیر موجودگی میں سینیٹ غیر فعال ہے، سینیٹ سیکرٹریٹ انتظامی فیصلوں کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی، سیکرٹری سینیٹ دباؤ میں آکر ازخود آئین کی تشریح نہیں کرسکتے۔ ذرائع کور کمیٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان بالاء صرف ایک ڈپارٹمنٹ کی حد تک محدود ہوگیا ہے، جمہوری دور میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہوا، آئینی اسکیم کو پامال کیاگیا، سینیٹ کو غیر فعال کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف آئینی شکنی کی کارروائی ہونی چاہیئے۔


مشہور خبریں۔
شوکت ترین سے وزارت کا عہدہ واپس لیا جائے گا
?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کی بطور وفاقی
اکتوبر
خطے کو جیوپولیٹیکل کشمکش، سرحدپار دہشتگردی کا سامنا، دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل
?️ 26 نومبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا
نومبر
آئرلینڈ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: جمہوریہ آئرلینڈ کے دارالحکومت اور اس ملک کے شمالی شہروں
اکتوبر
شیخ نعیم قاسم کی کل کی تقریر کا سب سے مختلف نکتہ
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کے اخبار "البناء” نے شیخ نعیم قاسم کے سعودی
ستمبر
حلیم عادل شیخ پر نا معلوم افراد کا حملہ
?️ 1 اگست 2021نواب شاہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق
اگست
کیا اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا ہے؟
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی نسل کشی پر
نومبر
ورلڈ بینک نے پاکستان کو کتنے ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے؟
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان سے ایک ارب 36 کروڑ
مارچ
نایاب الیکشن میں پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے حق میں ووٹ
?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان 6 جون کو 8ویں مرتبہ سلامتی کونسل
مئی