?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر و سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو قائد ایوان بنانے کے فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نگران حکومت نے سینیٹر اسحق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان اور سینیٹر مانڈوی والا کو بطور چیف وہپ و وزیر مملکت نامزد کردیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی خبر کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا تھا کہ سینیٹر اسحق ڈار کا سینیٹ میں قائد ایوان اور سینیٹر مانڈوی والا کا بطور چیف وہپ و وزیر مملکت نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ 30 اکتوبر کو ایوان کے اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان نے یہ معاملہ ایوان میں اٹھایا تھا، نگران وزیراعظم کی ہدایت پر پارلیمانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سینیٹر اسحق ڈار کا سینیٹ میں قائد ایوان اور سینیٹر مانڈوی والا کا بطور چیف وہپ و وزیر مملکت نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں اینکرپرسن نادر گرامانی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نگران حکومت کے اس فیصلے پر سوالات اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسحٰق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا، نگران وزیراعظم کی جانب سے انہیں قائد ایوان بنانے کے بعد باقی پیچھے کیا رہ جاتا ہے؟
نیئر بخاری نے کہا کہ اس سے قبل اسحٰق ڈار، مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے نامزد کردہ قائد ایوان تھے، شہباز شریف جب وزیراعظم نہیں رہے تو قائد ایوان کسی اور شخصیت کو بننا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم رکن کو قائد ایوان کیوں بنایا؟ ہم سمجھتے ہیں نگران حکومت غیر جانبدار ہوتی ہے، قائد ایوان بنانا تھا تو کسی آزاد سینیٹر کو قائد ایوان بنا دیتے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نگران حکومت سے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیے مانگ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یورپ میں ہونے والے منظم جرائم کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا
?️ 13 اپریل 2021ہنگری (سچ خبریں) امن کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے یورپی ممالک میں
اپریل
مقبوضہ جموں وکشمیر میں سول سوسائٹی ارکان کا تنازعہ کشمیرکے حل،دفعہ 370کی بحالی کا مطالبہ
?️ 11 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
اسرائیل کی حمایت میں کمی
?️ 1 جون 2021سچ خبریں:امریکی مرکز برائے سلامتی اور انٹلی جنس اسٹڈیز (جسے امریکی انٹلی
جون
تحریک انصاف اور جے یو آئی کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ جدوجہد پر اتفاق
?️ 6 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف اور جے یو آئی کا پارلیمنٹ
نومبر
امریکی فوجیوں کی بغداد سے کردستان علاقے کی طرف اچانک نقل و حرکت
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی اتحاد کے رکن نے امریکی فوجیوں
جون
عراق کے خلاف نیا امریکی منصوبہ
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی جہاد اور تعمیراتی تحریک کے سکریٹری جنرل نے عراق
جولائی
صیہونیوں کا ملک گیر الرٹ ان کی کمزور سیکورٹی کو ظاہر کرتا ہے: ہنیہ
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل
مئی
عالمی برادری اسرائیل کی امدادی رکاوٹ کو قبول نہیں کرے گی:ناروے
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:ناروے کے وزیراعظم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں
مئی