?️
لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پانی کے مسئلے پر سندھ حکومت کے موقف کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدقسمتی سے پیپلز پارٹی پانی پر سیاست کرکے وفاق کی اکائیوں کو کمزور کررہی ہے، ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ پنجاب سندھ کا حق مار رہا ہے، سندھ نے ہمیشہ لاڈلے چھوٹے بھائی کی طرح ضد کرکے بات منوائی ہے اور پنجاب سے ہمیشہ قربانی مانگی ہے، اس وقت تربیلا اور منگلا ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ بہت کم ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گھر میں ایک دوسرے تحفظات ہوتے رہتے ہیں، گھر کے افراد آپس میں پنجہ آزمائی نہیں کرتے کہ کون کتنا طاقتور ہے، جہانگیرترین گروپ کے ارکان ہمارا حصہ ہیں، وہ پی ٹی آئی کے نظریے پر ووٹ لے کر آئے ہیں، ایک دوسرے پر مقدمات کرانا غیر ذمہ درانہ عمل ہے لیکن جب کسی پر مذہب کے معاملے میں انگلی اٹھائی جاتی ہے تو اسے ناچاہتے ہوئے بھی اپنا دفاع کرنا پڑتا ہے، پارٹی کی سطح پر حل ہوسکنے والا معاملہ تھانے کچہری لے جاکر پارٹی کو مذاق نہیں بنانا چاہیے، انہیں پارٹی کی سینیئر قیادت سے بات کرنی چاہیے تاکہ ایسے معاملات کسی بھی صورت آگے نہ بڑھیں۔
پانی کے مسئلے پر سندھ حکومت کے موقف کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدقسمتی سے پیپلز پارٹی پانی پر سیاست کرکے وفاق کی اکائیوں کو کمزور کررہی ہے، ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ پنجاب سندھ کا حق مار رہا ہے، سندھ نے ہمیشہ لاڈلے چھوٹے بھائی کی طرح ضد کرکے بات منوائی ہے اور پنجاب سے ہمیشہ قربانی مانگی ہے، اس وقت تربیلا اور منگلا ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ بہت کم ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شوگر کمیشن کسی انفرادی شخصیت ہا مل کے ساتھ جڑا نہیں، اس کمیشن کے ذریعے بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی، اس میں جہانگیر ترین کا بھی نام آگیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ اسے کس طرح سنبھالنا ہے، یہ نہیں ہوسکتا تھا کہ وزیر اعظم اور ان کی جماعت کے ساتھ منسلک کسی شخص کا نام آیا تو اسے اس معاملے سے الگ کرکے ریلیف دیں، ہمیں انصاف اور احتساب کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے، وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، علی ظفر نے رپورٹ اب تک جمع نہیں کرائی ، اس کے حوالے سے قیاس آرائیاں چل رہی ہیں، جب تل وہ رپورٹ نظر عام پر نہیں آجاتی اس وقت تکاس حوالے سے کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملکی معیشت کی بہتری پر بھی لغو پراپیگنڈا سمجھ سے باہر ہے۔ ملکی معیشت کی تباہی کی سب سے بڑی ذمہ دار (ن) لیگ کا معیشت کی بہتری کو منفی رنگ دینا بے شرمی کی انتہا ہے۔ معاشی حالت میں بہتری پر پرچی شہزادے کی میں نہ مانوں کی گردان خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت کی بحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ اپوزیشن خصوصا کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے کی مفاد پرستی پر مبنی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے۔ عوام کی طاقت سے اپوزیشن کا ہر منفی پراپیگنڈہ زائل کرتے ہوئے ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
’ایکس‘ کی بندش پر پی ٹی اے نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کروادیا
?️ 5 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی
مارچ
اسلام آباد: ازبک وزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ازبکستان کے وزیر خارجہ نے بختیار سیدوف نے
مئی
کیا سلمان رشدی مر چکا ہے؟
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:سلمان رشدی کی جسمانی حالت اور ممکنہ موت کے بارے میں
اکتوبر
اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے نے مسلمانوں کو کیا سکھایا؟؛عارف علوی کی زبانی
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق صدر پاکستان عارف علوی نے اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں
اکتوبر
میرے والد کی آواز کا غیر مسلموں پر اچھا اثر رہا:طارق عبد الباسط
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: عبد الباسط کے بیٹے طارق عبد الباسط عبد الصمد نے
دسمبر
حکومت کا 4 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
?️ 4 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے رواں مالی سال 4 اداروں کی نجکاری کا
ستمبر
آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا، شیخ رشید احمد کا دعویٰ
?️ 19 مارچ 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے
مارچ
ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے کے قریب آنے پر نیتن یاہو کی بے چینی
?️ 12 جون 2026سچ خبریں: اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو، جو ایران اور امریکہ کے
جون