پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کیلئے 1 ماہ دیدیا۔ شیری رحمن

شیری رحمان

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا ساتھ دیا، ہم نے کوئی مراعات نہیں مانگیں، حکومت کو وعدے پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمن نے کہا کہ جن وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا، ان پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مزید وقت دینے کی بات ہوئی ہے، اگلے ماہ پھر اجلاس میں وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے وزیرِ اعظم سے ملاقات پر بریفنگ دی، ملک میں غربت کا مقابلہ کرنا ہماری لیے ضروری ہے، جہاں جہاں سیلاب آیا ہم نے ریلیف کا مطالبہ کیا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے، امداد تقسیم کی، وفاقی حکومت کو سراہتے ہیں، بلاول بھٹو کی تجاویز مانی گئیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ سانحۂ کارساز کسی سیاسی جماعت پر سب سے بڑا حملہ تھا، پیپلز پارٹی ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی رہی، ہم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی سے متعلق تمام چیلنجز کو سمجھتی ہے، ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی اور ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم سب یک زبان ہیں، بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں اس وقت دہشت گردی ہو رہی ہے، 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کونشانہ بنایا گیا تھا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے بجلی کے بل معاف کیے گئے جو قابلِ تحسین ہے، بلاول بھٹو کا مطالبہ تھا کہ سیلاب متاثرین کے بل معاف کیے جائیں۔

مشہور خبریں۔

کیا محمد بن سلمان کا بادشاہی کا خواب پورا ہو گا؟

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متزلزل انداز نیز اندرونی

ترکی میں عدلیہ میں سیاسی تناؤ اور انتشار

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: حال ہی میں ترکی کی متعدد عدالتوں نے اردوغان کے

افغانستان میں خانہ جنگی کی لپیٹ میں سب آئیں گے

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا

نیتن یاہو نے سموٹریچ کو غزہ جنگ کا ڈائریکٹر اور "وزارت جنگ کا دوسرا وزیر” مقرر کیا

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریف” نے خبر دی ہے کہ "اسرائیلی وزیر

برداشت کم ہونے کی وجہ سے طلاقیں زیادہ ہو رہی ہیں، حنا خواجہ بیات

?️ 23 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ

کیا مغربی ممالک روس کو شکست دے سکتے ہیں؟

?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے کارنیگی فار انٹرنیشنل پیس تھنک ٹینک

آٹھویں سالگرہ کے موقع پر الحشد الشعبی کی فوجی پریڈ

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:   وزیر اعظم اور عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف مصطفی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے