پیٹرول کی قیمت 145 روپے سے تجاوز کر گئی

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کے لیے تاریخی ریلیف پیکج کے اعلان کے بعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 14 پیسے تک کا اضافہ کردیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن رات ڈیڑھ بجے کے بعد فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا جس پر چاراکتوبر کی تاریخ ڈالی گئی ہے واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے رواں ہفتے کے اوائل میں تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روک دیا تھا.

03 روپے اضافے کے بعد 137 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے ہوگئی اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایچ ایس ڈی کی نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے تک جا پہنچی علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب مٹی کا تیل 116 روپے 53 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 114 روپے 7 پیسے میں دستیاب ہوگا.

خیال رہے کہ حکومت نے معمول کے مطابق 15 روز بعد یکم نومبر کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے انکار کردیا تھا اور اس ضمن میں دفتر وزیراعظم سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عوام کے مفاد اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیے برقرا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم محض 4 روز بعد ہی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات گئے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کردیا.
اس سے دو روز قبل ہی وزیراعظم نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی پروگرام کا آغاز کیا تھا جس کے تحت 2 کروڑ خاندانوں کو ایک کھرب 20 ارب روپے کا ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا گیا تھا. تاہم انہوں نے عوام کو خبردار کیا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 100 فیصد بڑھ گئی ہیں جس کے باعث حکومت کو پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے گی کیوں کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملکی خسارہ مزید بڑھ جائے گافنانس ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یکم نومبر کو وزیراعظم نے اوگرا اور فنانس ڈویژن کی تجاوز سے اتفاق نہیں کیا تھا اور 16 اکتوبر کے نرخ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی.

نوٹفکیشن میں مزید کہا گیا کہ تاہم یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ 16 اکتوبر کی قیمتوں کے حوالے سے کچھ بنیادی خدشات مثلاً لاگت کی مختصر وصولی کی وجہ سے نقدی کے بہاﺅکے مسائل تھے ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی گزشتہ قیمتوں میں پہلے ہی صارفین کو نمایاں ریلیف فراہم کیا گیا تھا نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جزوی اضافہ کیا گیا ہے کیوں کہ اگر حکومت اوگرا کی تجاویز قبول کرتی تو نئی قیمتیں بہت زیادہ بلند ہوتیں بلکہ حکومت نے سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی میں ایڈجسٹمنٹ کر کے بڑا دباﺅ خود برداشت کیا ہے.

یہاں یہ بات مد نظر رہے کہ حکومت نے 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد ملک میں پہلی مرتبہ 4 اہم پیٹرولیم مصنوعات پیٹرول، ایچ ایس ڈی، مٹی کے تیل اور ایل ڈی او کی قیمت 100 روپے سے تجاوز کر گئی تھی سال 2021 کے آغاز میں یکم جنوری کو پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 106 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 110 روپے 24 پیسے ہوگئے تھے جنوری سے لے کر آج 05 نومبر تک 11 مہینوں میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 39 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے.

مشہور خبریں۔

سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

🗓️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق

افغانستان میں طالبان کا بڑا اقدام، مرکزی بینک کا گورنر تبدیل کردیا

🗓️ 24 اگست 2021طالبان (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نوآبادیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد تیز کررہا ہے

🗓️ 29 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس عمران خان کو لے کر عدالت روانہ

🗓️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری

حمزہ شہباز کی پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد سے ملاقات

🗓️ 7 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب  حمزہ شہباز سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

صیہونی کابینہ کے استعفے کے لیے 6000 صہیونیوں کا مظاہرہ

🗓️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:بینجمن نیتن یاہو اور ان کے ہزاروں حامیوں نے احتجاج کیا

غزہ کے لیے بائیڈن کا منصوبہ کیا ہے؟

🗓️ 28 مئی 2024سچ خبریں: الشرق الاوسط اخبار کے مطابق امریکی جنگ کے خاتمے کے بعد

کیا عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعاون کرتے ہیں؟

🗓️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: خلیج فارس کے عرب ممالک کے تین باشعور حکام نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے