?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے مزید مہنگا کر دیا۔
فنانس ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا۔
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے اضافے کے بعد 331 روپے 38 پیسے ہوگی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 34 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے اور نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز روپے کی قدر میں کمی اور تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافے کی وجہ سے رواں ہفتے کے آخر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
دونوں بڑی پیٹرولیم مصنوعات پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 10 سے 14 روپے اور 14 سے 16 روپے فی لیٹر تک بڑھائی جا سکتی ہیں جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت بھی تقریباً 10 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔
یاد رہے کہ 31 اگست کو نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مسلسل دوسری مرتبہ اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی تھی۔
31 اگست کو نگران حکومت کو آئے ابھی ایک ماہ کا بھی عرصہ نہیں ہوا تھا لیکن اس کے باوجود لگاتار دوسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا اور اس عرصے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا تھا۔
اس سے قبل 16 اگست کو بھی نگران حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بالترتیب 17 روپے 50 پیسے اور 20 روپے کا اضافہ کردیا تھا۔
یکم اگست کو گزشتہ حکومت نے اپنی آئینی مدت مکمل ہونے سے قبل پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا تھا۔
سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے پوری کوشش کی کہ عالمی منڈی میں ہونے والے اضافے کا عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔
انہوں نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ان کے اعلان کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اضافے کے ساتھ 273 روپے 40 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی تھی۔


مشہور خبریں۔
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے: حریت کانفرنس
?️ 19 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
ایران فلسطین کا واحد بڑا حامی
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے اسلامی
مارچ
مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے نئے سیکریٹری خارجہ اسد مجید کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم
?️ 23 جنوری 2023برسلز: (سچ خبریں) چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے پاکستان
جنوری
پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ
?️ 1 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی اے نے قانونی بنیادوں کی کمی
دسمبر
وینزوئلا کا امریکی غیر مستحکم کاروائیوں کے خلاف کیوبا کی حمایت کا اعلان
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:وینزویلا کے نائب صدر نے کیوبا کے صدر سے ملاقات کے
جولائی
ہائی کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان سے حلفی بیان کیوں طلب کیا؟
?️ 25 فروری 2021پشاور {سچ خبریں} ہائی کورٹ نے پرویزمشرف کو پھانسی کی سزا دینے
فروری
یورپی رہنما امریکی سامراج کے سامنے جھکنا چھوڑ دیں:یورپی قانون ساز
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں جمہوریہ آئرلینڈ کے نمائندے نے یورپی یونین کے
اکتوبر
عاصم اظہر کا مسجد الاقصیٰ حملے پر دُنیا کی خاموشی پر برہمی کا اظہار
?️ 9 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے مسجد
مئی