?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجود قیمتیں آئندہ ماہ برقرار رہیں گی ، پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے۔
گزشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے کی صورت میں ہونے والے ڈیزل کے بحران کو دیکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے کا فیصلہ مؤخر کیا گیا ہے ، یکم مئی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررہیں گی اس کے بعد اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری اورعالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تعین کو دیکھ کر قیمتوں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیزل کے مجاز ڈیلرز کا سٹاک چیک اور مانیٹرنگ سخت کی جائے ، ڈیزل کی سپلائی چین کو مستحکم رکھنے کو یقینی بنایا جائے ، جس کے لیے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو چھاپے مارنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اس دوران ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں تیل کمپنیوں کے دس ہزار کے لگ بھگ مجاز ڈیلرز ہیں ، بغیر لائسنس ڈیلرز کی تعداد لا محدود ہے جن کا حکومت کے پاس کوئی ڈیٹا نہیں ہے ، ان بغیر لائسنس ڈیلرز نے بڑے پیمانے پر ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کی ہے جب کہ گندم کی کٹائی کی وجہ سے ڈیزل کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور ڈیزل کی یومیہ کھپت 23 ہزار سے بڑھ کر 33 ہزار ٹن ہوگئی ، ڈیزل کی کھپت میں اضافے کی وجہ سے بھی سپلائی متاثر ہوئی۔


مشہور خبریں۔
امریکی وعدوں اور افغان پناہ گزینوں کی نامعلوم قسمت کی برزخ
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: سابق افغان صدر کی معزولی اور طالبان کے کابل پر
فروری
یوکرین میں جنگ جاری رکھنے میں امریکہ کا مقصد کیا ہے؟
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر بم بھیجنے کے
اکتوبر
نیتن یاہو کے خاندان نے ایک مضبوط ٹھکانے پر پناہ لی
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان نیوز سائٹ کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد
اکتوبر
سوڈانی عوام کے ہاتھوں صیہونی پرچم نذرآتش
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:سوڈان کے عوام نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول
جنوری
امریکی پروفیسر نے اسرائیل کے بارے میں کیا کہا ؟
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی پروفیسر جوآن پی ولاسمل نے لکھا ہے کہ پولز، ہیش
دسمبر
عید پر لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
?️ 10 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عید سے
مئی
انسانی حقوق کونسل میں بحرین کی فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت، فلسطینی تنظیموں نے شدید تنقید کردی
?️ 26 مارچ 2021بحرین (سچ خبریں) انسانی حقوق کونسل میں بحرین نے فلسطینی قوم کے
مارچ
صیہونی فوج کا حزب اللہ کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے حزب اللہ کے
ستمبر