?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 12.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کا حجم 7 ارب 56 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 6 ارب 70 کروڑ ڈالر تھیں، یہ بر آمدات ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی طلب میں اضافے کا اشارہ کرتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ مالی سال 2025 کے6 ماہ کے دوران چمڑے، جوتے اور انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں ایک سال قبل کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔
مالی سال 2024 میں غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 24.95 فیصد اضافے کے ساتھ 14 ارب 2 کروڑ ڈالر رہیں، جو اس سے پچھلے سال 11 ارب 22 کروڑ ڈالر تھیں، رواں مالی سال میں غیر ٹیکسٹائل اشیا کی برآمدات میں اضافہ جاری ہے۔
مالی سال 2025 کے 6 ماہ میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 28.11 فیصد اضافہ دیکھا گیا، انجینئرنگ کے شعبے میں صنعتی مشینری، نقل و حمل کے آلات، آٹو پارٹس اور ربڑ کے ٹائرز کی برآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں بھی گزشتہ سال کی نسبت 33.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مالی سال 2025 کے6 ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدی قیمت میں 23.2 فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح، کینوس جوتوں کی برآمدات میں 22.31 فیصد اور دیگر جوتوں کی برآمدات میں 16.18 فیصد اضافے کے ساتھ جوتوں کی برآمدات میں 18.38 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 25 کی پہلی ششماہی کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں بھی 6.88 فیصد اضافہ ہوا، چمڑے کے دستانوں کی طلب میں 17.88 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
خام چمڑے کی برآمدات میں 0.73 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، تاہم چمڑے سے بنے ملبوسات کی ایکسپورٹ میں کمی دیکھی گئی۔
پاکستان عالمی سرجیکل آلات کے اہم سپلائرز میں سے ایک ہے ، تاہم ان آلات کی برآمدی قیمت نہ ہونے کے برابر رہی، کیوں کہ مشہور برانڈز نے مغربی ممالک میں ان کی دوبارہ مارکیٹنگ کی، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران اس میں 1.51 فیصد اضافہ ہوا۔
تاہم،گزشتہ سال کے مقابلے میں مالی سال 2025 کی ششماہی کے دوران قالینوں کی برآمدات میں 7.41 فیصد، کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 1.57 فیصد اور گڑ کی مصنوعات (جس کا شمار فوڈ کی کیٹیگری میں نہیں کیا جاتا) کی برآمدات میں 32.51 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران زیورات کی برآمدات میں 71.78 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گڑ، یا گڑ سے بنی اشیا اور دستکاری کی برآمدات میں 102.78 فیصد اضافہ ہوا، تاہم فرنیچر کی برآمدات میں 16.89 فیصد اور جواہرات کی برآمدات میں 28.51 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
مالی سال 2025 کے چار ماہ کے دوران خام تیل کی برآمدات میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 100 فیصد کا مثبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی غیر ملکی برآمدات میں 123.79 فیصد اضافہ ہوا۔
پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 کے 6 ماہ کے دوران خام خوراک کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 13.83 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال 2025 کے 6 ماہ میں خام خوراک کی برآمدات کی مالیت 3 ارب 96 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3 ارب 47 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔
مشہور خبریں۔
سابق آرمی چیف کا فوج کی صلاحیت سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، آئی ایس پی آر
?️ 28 اپریل 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سابق
اپریل
وزیر خارجہ کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کے حق خود
اکتوبر
ایکس پر پابندی کے بارے میں عظمیٰ بخاری کا بیان
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
اگست
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں1989سے اب تک 96ہزار290سے زائد کشمیری شہید
?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ
فروری
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون میں وسعت
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:انڈونیشیا کے وزیر دفاع کے دورۂ پاکستان میں وزیر اعظم
جولائی
مشرق وسطیٰ میں امریکہ مخالف جذبات کا پھیلاؤ
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:اے بی سی نیوز ویب سائٹ کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں،
فروری
پی ٹی آئی کے نئے اکاونٹس سامنے آگئے
?️ 19 مئی 2021اسلام اسلام آباد (سچ خبریں) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
بحرین کے ولی عہد کے ساتھ جانسن کی خفیہ ملاقات کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں کا احتجاج
?️ 18 جون 2021سچ خبریں:برطانوی سرکاری عہدیداروں اور بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے مابین
جون