?️
لاہور: (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں، عوام کیساتھ ہاتھ ہو گیا۔ تفصیلات کے وزیر اعظم ہاوس کے ذرائع کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کمی کا فیصلہ کیے جانے کا دعوٰی کیا گیا، تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے باوحود وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن ہی جاری نہ کیا۔
عمومی طور پر حکومت کی جانب سے رات 12 بجے سے قبل ہی نئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جاتا ہے، تاہم میڈیا پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبر کئی گھنٹوں سے زیر گردش ہونے کے باوجود رات 12 بجے تک وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 7 روپے کمی کا فیصلہ کیا۔
تاہم اب وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے کے بجائے 7 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کے بجائے 3 روپے 86 پیسے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرولیم کی نئی فی لیٹر قیمت 268 روپے جبکہ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 270 روپے مقرر کر دی گئی۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 88 پیسے کی کمی سے 157 روپے 29 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت بھی 1 روپے 87 پیسے کی کمی سے 171 روپے 61 پیسے مقرر کر دی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 15 جون تک ہو گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت بھی 2.10 ڈالر فی بیرل گھٹ گئی ہے، جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے ادا کردہ بینچ مارک امپورٹ پریمیم 6.50 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے باعث گزشتہ 15 دنوں کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل 8.7 ڈالر اور 4.3 ڈالر فی بیرل کی تنزلی ہوئی تھی۔
پٹرول پر امپورٹ پریمیم بھی گزشتہ 15 دنوں کے دوران 10.30 ڈالر فی بیرل سے تقریباً 7 فیصد تنزلی کے بعد 9.70 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت کم ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 99.12 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 97 ڈالر پر آ گئی ہے۔ خیال رہے کہ 31 مئی تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روپے 10 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 274 روپے 8 پیسے مقرر تھی۔ 16 مئی کوملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 15.93 روپے اور 7.88 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ایران کے ہاتھوں یونانی آئل ٹینکرز کو قبضے میں لینے کے پیغامات
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:عبدالباری عطوان کا کہنا ہے کہ نئے مرحلے میں ایران فوری
جون
سعودی وزیر خارجہ کی زبان سے صیہونی حکومت کی تعریف
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے
اکتوبر
غزہ کے دورے کے بارے میں ایلون مسک کا بچکانہ جواب
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ ابھی حماس کی
نومبر
شام کے صوبہ حلب میں دھماکہ؛6افراد ہلاک،30زخمی
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے صوبہ
جنوری
فراڈ کے معاملے پر نازش جہانگیر نہیں، ان پر الزام لگانے والا غلط ہوگا، مائرہ خان
?️ 27 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ نازش جہانگیر
اکتوبر
صرف ایک گھنٹہ لگا
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:مزاحمت نے ایک بار پھر اپنی منطق دکھانے کے لیے امریکی
اکتوبر
لانگ مارچ کیلئے اسی ماہ میں کسی بھی وقت اعلان کروں گا، عمران خان
?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر
اکتوبر
اسلام آباد: دہشت گردی کے 3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع
?️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے
جولائی