پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔ وزیراعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کیلئے جاری اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے، حالیہ صورتحال میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی، جس قدر ممکن ہو سکا، گزشتہ تین ہفتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کیلئے وفاقی حکومت نے 125 ارب روپے کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی تاکہ عوام عالمی سطح پر کشیدگی کے براہ راست اثرات سے محفوظ رہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ بچت مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، دفاتر و کام کی جگہوں پر ٹیلی کانفرینسنگ کو ترجیح دی جائے۔

شہابز شریف نے کہا کہ صوبائی حکومتیں موٹرسائیکلوں اور رکشہ مالکان کو رجسٹریشن ان کے اپنے نام کرانے کیلئے تمام سہولیات فراہم کریں، اس اقدام سے ملک بھر کے موٹر سائیکلوں اور رکشوں کا ڈیٹا ڈیجیٹائز ہو جائے گا اور ان کے مالکان کو مستقبل میں حکومت کی طرف سے دیئے جانے والے ریلیف سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریوں کے ساتھ رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی۔

مشہور خبریں۔

سعودی اتحاد کی یمنی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری

?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:صوبہ مأرب کی انسانی حقوق کی اعلیٰ کونسل نے یمنی پناہ

دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانے بند

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت نے اپنے تمام سفارت خانے اور سفارتی مراکز

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں، فری میڈیکل کیمپس قائم

?️ 18 ستمبر 2025بہاولپور (سچ خبریں) پاک فوج اور سول انتظامیہ کی سیلاب سے متاثرہ

ٹرمپ کے لیے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے میکرون نیویارک ٹریفک میں گرفتار

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی

امریکہ کا ۲ ارب ڈالر کا بشردوستانہ اعلان، امداد یا عالمی سیاست کا آلہ؟

?️ 31 دسمبر 2025 امریکہ کا ۲ ارب ڈالر کا بشردوستانہ اعلان؛ امداد یا عالمی

کیا غزہ میں ایک بار پھر جنگ بندی ہونے والی ہے؟ امریکی میڈیا کا دعوی

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے

ملک میں امن قائم کرنے میں تمام اداروں نے اہم کردار ادا کیا:وزیراعظم

?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اعلیٰ سطح

تحریک حماس: غزہ میں نسل کشی اور غذائی قلت کا براہ راست ذمہ دار امریکہ ہے

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: تحریک حماس نے اس بات پر تاکید کی کہ امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے