پولیو کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے، وائرس کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، شہبازشریف

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پولیو کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے، وائرس کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، اس بار پولیو کے مرض کو پاکستان کی سرحدوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے باہر نکالیں گے۔

اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف تعاون پر عالمی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر پولیو کے خلاف جنگ جیتیں گے، پاکستان بھر میں پولیو کے 60 کیسز آنا تشویش کی بات ہے، وائرس کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے، ہماری کوشش ہے کہ پولیو کے مرض کو اس بار پاکستان کی سرحدوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے باہر نکالیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بچوں کے والدین اس مہم میں پوری طرح ہماری رہنمائی فرمائیں اور اپنے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو کے اس مرض سے ان کے مستقبل کو محفوظ کریں۔

وزیراعظم نے تمام صوبوں میں کام کرنے والی پولیو ٹیمز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز کی ستائش کرتے ہیں اور ان کی بہادری کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی مسائل والے علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیم مہم میں بھرپور طریقے سے ہماری مدد کررہے ہیں۔

شہباز شریف نے پولیو کے خلاف مہم میں کردار ادا کرنے پر سعودی عرب، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا بھی شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے اس موقع پر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، دو روز قبل ملک بھر میں پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد گزشتہ روز مزید 8 اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں برس ملک میں اب تک 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ 26 کا تعلق بلوچستان سے ہے جب کہ خیبرپختونخوا سے 18، سندھ سے 17 اور پنجاب، اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔

مشہور خبریں۔

ابھی تو شروعات ہے؛جہاد اسلامی کا صیہونیوں کو انتباہ

🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان جاری کرکے صیہونی

گیس کی منتقلی کے لیے صیہونیوں کے یورپی یونین اور مصر کے ساتھ خفیہ مذاکرات

🗓️ 31 مئی 2022سچ خبریںاسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مصر کے راستے

کہا گیا زرعی ٹیکس نہ لگایا تو آئی ایم ایف ٹیم نہیں آئیگی، اور ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا، مراد شاہ

🗓️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ

اپوزیشن کے لانگ مارچ یا شارٹ مارچ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: ہمایوں اخترخان

🗓️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے سینئر مرکزی رہنما و سابق

پاکستانی میڈیا میں ایرانی وزیر داخلہ کے دورے کی عکاسی

🗓️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا نے وزیر داخلہ

5 سالہ فلسطینی بچیک کی لعنت، اسرائیلی فوج کے لیے نئی مصیبت

🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ روز میکسیکو

شامی صدر کی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل

🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:شامی صدر نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ

صیہونیوں کا فلسطینی شہداء کی قبروں کے ساتھ المناک رویہ

🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملے کو چار ماہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے