?️
بنوں: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی نے بنوں میں تھانہ بکا خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں میں تھانہ بکا خیل پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔
دہشت گردوں کا یہ حملہ اچانک اور منصوبہ بند تھا تاہم تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا، دہشت گرد بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے لیکن اہلکاروں کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی نے کسی بڑے سانحے کو ٹال دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کی تعداد 13 سے 15 کے درمیان تھی جو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر تھانے پر حملہ آور ہوئے تاہم حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام اہلکار بحفاظت محفوظ رہے کیوں کہ پولیس کی جانب سے فوری جوابی فائرنگ کے باعث دہشتگرد پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور ممکنہ ٹھکانوں کی چھان بین کی جا رہی ہے، سکیورٹی اداروں نے تھانے اور اطراف کے علاقوں کی نگرانی مزید سخت کردی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تھانہ بکا خیل پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ، وزارت داخلہ سے جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے جوانمردی سے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا مقابلہ کر کےان کا حملہ پسپا کیا ، پولیس نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، خیبر پختونخواہ پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے، ہمیں خیبر پختونخواہ پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔


مشہور خبریں۔
سوئٹزرلینڈ میں یمنی مذاکرات؛ 715 اسیروں کے ابتدائی تبادلے کا معاہدہ
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان اور یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی
مارچ
معاشی اشاریے بہتر ہوگئے، عوام کی مشکلات کم ہورہی ہیں، صدر آصف زرداری
?️ 23 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
فروری
اسرائیلی فرار ہونے والے ہیں:مڈل ایسٹ آئی
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:برطانوی تجزیاتی نیوز سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے اعلان کیا ہے
اپریل
ہندوستان اور پاکستان 1500 سال سے تنازعات کا شکار ؛ وجہ ؟
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے
اپریل
یوکرین کے توپ خانے پر روسی فوج کا حملہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: اتوار کو روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک پریس
ستمبر
امریکی غنڈہ گردی نے ویانا مذاکرات کو طولانی کیا
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: سرکاری خبر رساں ایجنسی سنہوا نے ایران پر
ستمبر
بن سلمان کو سزا نہ دینا امریکہ کے لیے خطرہ ہے:امریکی پارلیمنٹ ممبر
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی ایک ممبر نے بتایا کہ جمال خاشقجی
مارچ
اسرائیل ٹرمپ کو کیا تحفہ دینے والا ہے :واشنگٹن پوسٹ
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل، امریکی
نومبر