?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ابتدائی حد بندی کے تحت گزشتہ سال پنجاب میں بنائے گئے 5 اضلاع کو پہلی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کی 13 نشستیں ملیں گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ان اضلاع میں کوٹ ادو، تونسہ، وزیرآباد، تلہ گنگ اور مری شامل ہیں، جنوبی پنجاب کے ضلع کوٹ ادو کو دو قومی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستیں ملیں گی۔
اس ضلع کے حصے میں آنے والی قومی اسمبلی کی دو نشستیں این اے 179 اور این اے 180 ہیں جب کہ اس میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 276، پی پی 277 اور پی پی 278 ہوں گے۔
وزیرآباد اور تونسہ کے اضلاع کو ایک ایک قومی اور دو، دو صوبائی اسمبلی کی نشستیں ملیں گی، وزیرآباد میں حلقہ این اے 66، پی پی 35 اور پی پی 36 جب کہ تونسہ میں این اے 183، پی پی 284 اور پی پی 285 ہوں گے۔
چکوال سے بننے والا ضلع تلہ گنگ الگ سے کوئی قومی اسمبلی کی سیٹ حاصل نہیں کرے گا، وہ چکوال کے ساتھ ایک نشست شیئر کرے گا، این اے 59 اب تلہ گنگ چکوال کہلائے گا، اس سے قبل چکوال میں قومی اسمبلی کی دو نشستیں تھیں، اب اس میں قومی اسمبلی کی ایک نشست ہوگی، تاہم تلہ گنگ کو ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 23 ملے گی، پی پی 22 چکوال،تلہ گنگ کہلائے گی۔
اسی طرح مری میں آزادانہ طور پر قومی اسمبلی کی کوئی نشست نہیں ہوگی، این اے 51 راولپنڈی-مری ہوگی جس میں پورا ضلع مری شامل ہو گا، مری میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 6 ہوگی۔
ڈیرہ غازی خان میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد چار سے کم ہو کر تین ہوگئی جب کہ پنجاب اسمبلی کی نشستیں 8 سے کم ہو کر 6 رہ گئیں، مظفر گڑھ میں قومی اسمبلی کی دو نشستیں کم ہوگئیں جب کہ صوبائی اسمبلی میں اس کی نشستوں کی تعداد چھ سے کم ہو کر چار ہو جائے گی، ضلع میں پنجاب اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 12 سے کم ہو کر 8 رہ جائے گی۔
گوجرانوالہ میں 6 جب کہ حافظ آباد میں قومی اسمبلی کی ایک نشست تھی، اب دونوں اضلاع میں مجموعی طور پر پانچ سیٹیں ہوں گی، ڈیرہ غازی خان میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستیں کم ہوگئیں۔


مشہور خبریں۔
یمن کے ایک تہائی باشندوں کو غذائی تحفظ حاصل نہیں ہے: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ
?️ 8 جون 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ انرجی کرائسز گروپ کا کہنا
جون
امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں درجنوں شامی شہریوں کی گرفتاری
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:شام کے صوبہ الحسکہ میں امریکی فوجی حمایت کے ساتھ اس
فروری
میرے سب سے اچھے دوست بھارت میں ہی ہیں، عمران عباس
?️ 15 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ماضی میں متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کرنے
جنوری
سپریم کورٹ: شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
?️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف
مئی
روس کی تجاویز کو مسترد کرنے میں یوکرین کے سینئر مذاکرات کار مصر
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر کے مشیر اور روس کے ساتھ امن
مئی
صہیونی جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر سے بھی خوفزدہ
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے بیروت کی سڑکوں پر
دسمبر
اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی کے وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ
اکتوبر
قرآن پاک کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری،کوئی خاص مقاصد ہیں؟
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: عراقی نژاد سویڈش پناہ گزین سلوان مومیکا نے سویڈن میں
اگست