پنجاب کے ہر ضلع میں ٹیلی میڈیسن پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر ضلع میں ٹیلی میڈیسن پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔

پنجاب کے ضلع جھنگ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں امراض قلب لیبارٹری کےسنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی میں دل کے مریض کو دوسری جگہ منتقل کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو جھنگ میں کیتھ لیب کا قیام خوش آئند ہے، عوام کوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے، پنجاب بھر میں 16 کیتھ لیب بن چکی ہیں، نوازشریف کینسر ہسپتال کی تکمیل آخری مراحل میں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دوسرےصوبوں کےلوگ بھی پنجاب کے ہسپتالوں سےمستفید ہو رہے ہیں، غربت اور وسائل کی کمی کی وجہ سے عوام علاج نہیں کرا سکتے تھے، چھ ماہ جھنگ ترقی یافتہ شہر کا منظر پیش کرے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ خواہش ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں دل کا ہسپتال ہو، پنجاب میں ایئرایمبولینس کے ذریعےسیکڑوں مریضوں کی جانیں بچائی گئیں، اعضا کی پیوند کاری کے حوالےسےمفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام کو مفت ادویات کی فراہمی کےلیےاربوں روپےخرچ کیے جارہے ہیں، دل کے مرض میں مبتلا ہزاروں بچوں کا مفت علاج کیا گیا، دوسرے صوبوں کے لوگ بھی پنجاب کے ہسپتالوں سے مستفید ہورہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جھنگ میں واسا کے قیام سے سیوریج میں بہتری آرہی ہے، صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام کے ذریعے آپ کے ضلع کی گلیاں اور محلے صاف ہو رہے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ لاہور پاکستان کا پہلا میڈیکل ڈسٹرکٹ بن چکا ہے جہاں سب سے پہلے ٹیلی میڈیسن پروگرام شروع ہوا جسے ہم مزید وسعت دینے جا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

حماس کی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے صیہونی حکومت کے منصوبے کیا ہیں؟

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے

بائیڈن کی مقبولیت میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ کمی

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایکنئے سروے کے مطابق موجودہ امریکی صدر

بولی وڈ فلم کے پوسٹر سے ہٹائے جانے پر ماہرہ خان کا رد عمل

?️ 24 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار ماہرہ خان نے بھارتیوں کی جانب سے

یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو الیکشن کی حکمت عملی سے آگاہ کیا

?️ 24 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} احتساب عدالت لاہور میں پنجاب کے سابق وزیر

داخلی بحران سے نکلنے کے لیے صیہونیوں کا نیا حربہ

?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ نے سکیورٹی کانفرنس میں ایران مخالف الزامات

ملک کی سلامتی پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شیخ رشید

?️ 27 جنوری 2021ملک کی سلامتی پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شیخ رشید

غزہ میں نئے میزائل کی رونمائی

?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز کو ڈھائی ماہ

فائزر ویکسین کن افراد کو لگائی جائے گی؟ فیصل سلطان نے وضاحت کر دی

?️ 8 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے