پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے، پنجاب کی بیٹی کسی سے کم نہیں اگر وہ محنت کرے تو سب کچھ حاصل کر سکتی ہے۔

لاہور میں کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی خواتین باہمت ہیں، پنجاب کی خواتین اپنی صلاحیت سے صوبے کی قسمت بدل دیں گی، پنجاب کی خواتین جو چاہیں اپنی ہمت سے حاصل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب بیمار لوگوں کا ہسپتال آنے کا انتظار نہیں کرے گی، اب ہم بیمار لوگوں کے علاج کیلئے اُن کے گھر خود جائیں گے، اب کوئی شہر گلی اور محلہ ایسا نہیں رہے گا کہ جہاں تک ہماری ٹیمیں نا پہنچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز جب میدان عمل میں نکلیں گی تو پنجاب سے بیماریاں دور بھاگ جائیں گی، فیلڈ ہسپتال گاؤں گاؤں جا کر علاج کر رہے ہیں، ستھرا پنجاب منصوبہ دنیا بھر میں مقبول ہوا، ابھی آپ کی تنخواہ 50 ہزار ہے، آپ لوگ مجھے کام کر کے دکھاؤ میں آپ کی تنخواہ بڑھاؤں گی، جب آپ لوگ اچھا کام کریں گے تو میں خود آپ کی تنخواہ بڑھاؤ گی۔

مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ لوگوں کو چل کر ہسپتال نہ جانا پڑے ہسپتال خود چل کر عوام تک آئے، آپ لوگوں کی مدد سے پتہ چلے گا کہ پنجاب میں کون سی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں کارڈیالوجی ہسپتال بن رہے ہیں، کوئی سوچ سکتا تھا کہ جھنگ میں کارڈیالوجی ہسپتال بنے گا، ایک مریم آپ کے سامنے کھڑی ہے اور میرے سامنے آپ سب مریم کھڑی ہیں۔

مشہور خبریں۔

سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکری دینے کی خیراتی پالیسیاں کیوں؟ چیف جسٹس

?️ 4 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی جنرل پوسٹ آفس اسلام

پاکستان اور آئی ایم ایف قرض بحالی پیکج کے قریب

?️ 10 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)آئی ایم ایف اور پاکستان ہفتے کے روز قرض

یمن کے خلاف تازہ ترین صہیونی جارحیت کی تفصیلات

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ

صیہونیوں کو غزہ جنگ کے جاری رہنے کے نتائج پر تشویش 

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار "معاریو” کے تازہ ترین سروے کے مطابق، اسرائیلی

MiG-21 بھارتی فضائیہ گر کر تباہ/ پائلٹ ہلاک

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: اینڈیور ٹی وی کے مطابق بھارتی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے

نیتن یاہو ترکی کے خلاف اتحاد تشکیل دینے کے لیے سرگرم

?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے یونان اور قبرص کے ساتھ

وفاقی کابینہ نے کچے کے علاقے میں آپریشن کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے کچے کے علاقے میں آپریشن

ٹک ٹاک کا 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے بیوٹی فلٹرز ختم کرنے کا اعلان

?️ 2 دسمبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے