پنجاب پولیس کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 4 خوارجی دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز

?️

ڈیرہ غازی خان (سچ خبریں) پنجاب پولیس کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی، جس پر کارروائی کی گئی، خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن کا آغاز کیا گیا تو خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے، ٹیموں نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیااور 4 خوارجی دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر دہشت گرد جھاڑیوں، ٹیلوں کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کیا، آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری، دیگر شرپسند عناصر بھی جلد از جلد انجام تک پہنچانے کا عزم ہے۔

مشہور خبریں۔

2022 قطر ورلڈ کپ کی علامتوں کا کیا مطلب ہے؟

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:   2022 ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ ہی قطری میڈیا

صہیونیوں کے رمضان المبارک پروگرام پر حملہ سے 19 فلسطینی زخمی

?️ 4 اپریل 2022سچ خبریں:  فلسطینی ذرائع ابلاغ نے پیر کی صبح باب العمود اور

پشاور میں دہشتگردی،عمران خان سمیت مختلف سیاسی اور عسکری شخصیات کی مذمت اور افسوس

?️ 4 مارچ 2022لاہور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے خود کش

 ٹرمپ کی پالیسی امریکہ کے ساتھ کیا کرے گی؟؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ  

?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے معروف کالم نگار کا کہنا ہے کہ

صیہونی حکومت سے عالمی بیزاری کا اظہار اپنے عروج پر 

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ایک بزدلانہ اور دہشت گردانہ کارروائی کرتے ہوئے

جب تک لبنان اسرائیل کے خطرے کی زد میں ہے، ہم میدان میں موجود ہیں:سید حسن نصراللہ

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے جمعہ کی رات

پاک فوج کے سربراہ کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں،حریت رہنما

?️ 3 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل

صیہونیوں کامتحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم فروخت کرنے سے انکار

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:  متحدہ عرب امارات صیہونی حکومت پر اربوں ڈالر کے فضائی دفاعی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے