?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا پر عدالت کے جاری کردہ حکم کو چیلنج کرے گی۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹوئٹ کے ردعمل میں آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں پنجاب پولیس نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
پولیس نے کہا کہ عدالتی حکم نامہ کیس میں محض ابتدائی مرحلہ ہے، ابھی پولیس کو فرانزک بنیاد پر کی گئی تفتیش و ثبوت پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جانا باقی ہے۔
یاد رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں فسادات کے الزام میں یاسمین راشد کو پی ٹی آئی کی 17 دیگر خواتین کارکنوں سمیت مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس (ایم پی او) کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور 13 مئی کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی رہائی کا حکم دینے کے چند گھنٹوں بعد ہی انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اُن پر 9 مئی کے فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق لاہور میں درج 3 مقدمات میں بھی فرد جرم عائد کی گئی، تاہم اُن کی طبی صورتحال کے پیش نظر پولیس نے اس وقت انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا، جہاں انہیں کوٹ لکھپت جیل سے لے جایا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے اے ٹی سی نے جناح ہاؤس توڑ پھوڑ کیس میں فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ کے لیے یاسمین راشد کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا اور وہ اس وقت سے پولیس کی تحویل میں ہیں۔
گزشتہ روز اے ٹی سی لاہور نے یاسمین راشد کی 23 دیگر ملزمان سمیت رہائی کا حکم دے دیا تھا اور انہیں کیس سے بری کر دیا تھا، تاہم اُن کو تاحال رہا نہیں کیا گیا کیونکہ وہ شادمان تھانے پر حملہ اور شیر پاؤ پل پر فسادات سمیت مزید 2 مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
یاسمین راشد کی رہائی کے حکم پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اب جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو کور کمانڈر لاہور کی رہائشگاہ میں جلاؤ گھیراؤ کے معاملے میں بالکل معصوم (بےگناہ) قرار دے دیا گیا ہے تو اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ مرکزی پنجاب کی صدر کے طور پر ڈاکٹر یاسمین راشد اور پاکستان تحریک انصاف کا بطور جماعت اس جلاؤ گھیراؤ میں قطعاً کوئی کردار نہیں۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ تحریک انصاف کے خلاف سارا کریک ڈاؤن اسی جواز کی آڑ میں کیا گیا کہ تحریک انصاف نے پرتشدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی، اس بیانیے کی تو اب واقعتاً دھجیاں اُڑ چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
کینیڈا نے اپنے شہریوں سے مقبوضہ علاقوں کا سفر کرنے سے منع کیا
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: کینیڈا کی حکومت نے اس ملک کے شہریوں کے لیے
اگست
سوات میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید
?️ 8 جون 2023خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات مینگورہ میں نامعلوم شرپسندوں کی
جون
امریکہ کی ایران کے ساتھ عارضی معاہدہ کرنے کی کوشش،ایران کا انکار
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن تہران کے ساتھ
اپریل
5 ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیل کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:قیدیوں کی کوٹھڑیوں پر صیہونیوں کا چوبیس گھنٹے حملہ، جیلوں کے
جنوری
میدانِ جہاد سے شہادت تک، سید حسن نصر اللہ کے دیرینہ ساتھی سید ہاشم صفی الدین کون ہیں؟
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:سید ہاشم صفی الدین، جو نہ صرف حزب اللہ کی
فروری
وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے نالوں پر تعمیرات کرنے والوں کے لئے سزا دی جائے گی
?️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نالوں
دسمبر
لاوروف کی پرواز کو روکنے کے بعد روس کی خلائی ایجنسی کے سربراہ کو میزائل کا خطرہ
?️ 6 جون 2022سچ خبریں: بلغاریہ، مقدونیہ اور مونٹی نیگرو کی جانب سے روسی وزیر
جون
اربعین؛ امام حسین کے عقیدت مندوں کے جم غفیر کی عراق میں پرسکون آمد
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:اربعین زائرین کی کربلا کی طرف آمد و رفت جاری ہے
ستمبر