?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریوینیو پنجاب ملک محمد انور نے کہا ہے کہ حکومت افرادی قوت کی کمی کے پیش نظر بورڈ آف ریونیو میں 5 ہزار پٹواریوں کو بھرتی کررہی ہے۔انہوں نے یہ بات ضلع اٹک کے علاقے پنڈی گھیپ میں تعیناتیوں کے لیٹرز کی تقسیم کے لیے منعقدہ تقریب میں کہی۔
صوبائی وزیر نے پنڈی گھیپ سے تعلق رکھنے والے 7 جبکہ فتح جنگ کے 3 پٹواریوں میں اپائنٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
ملک محمد انور کا کہنا تھا کہ تعیناتیوں کے پہلےمرحلے میں صوبے کے مختلف حصوں میں ساڑھے 3 ہزار پٹواریوں کا تقرر کیا گیا جبکہ بقیہ تعیناتیاں آئندہ ایک سال کے دوران مرحلہ وار کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے) نے لینڈ ریکارڈ سے متعلق خدمات کی فراہمی بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لیے اراضی ریکارڈ سینٹرز قائم کر کے لینڈ ریکارڈ کی خدمات کو توسیع دی ہے اور ان نئے عہدیداروں کو ان مراکز میں تعینات کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پٹواریوں کا عہدہ محکمہ ریونیو کی درجہ بندی کے لیے ضروری ہے۔انور ملک کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ خزانہ کی بہتری کے لیے انقلابی اور جدید اقدامات کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ریوینیو کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
بعدازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فتح جنگ تا پنڈی گھیپ روڈ کی تعمیر کے لیے ٹینڈر کا اجرا آئندہ ماہ کیا جائے گا اور سڑک کے دونوں اطراف ایک ساتھ کام شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب میں ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
مشہور خبریں۔
یوم حق خود ارادیت: کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں کے مظاہرے اور ریلیاں
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیری
جنوری
جماعت اسلامی کے سِوا تمام بڑی سیاسی جماعتیں تاحال انتخابی منشور کی تیاری میں مصروف
?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات تیزی سے نزدیک آرہے ہیں لیکن
دسمبر
سیکیورٹی خدشات کے باعث سائفر کیس کا اوپن ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا، خصوصی عدالت
?️ 28 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان
نومبر
پیوٹن نیویارک کیوں نہیں جائیں گے؟
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: کریملن کے سرکاری ترجمان، دمتری پیسکوف نے اس کی وجہ
ستمبر
داعش جارج ڈبلیو بش کو قتل کرنا چاہتے تھے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے منگل کی شام تہران
مئی
صدرمملکت عارف علوی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
?️ 9 اکتوبر 2021دبئی (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی اپنے دو روزہ سرکاری دورے
اکتوبر
ملک کے مختلف حصوں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار
?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا
فروری
اردن کے سابق ولی عہد گرفتار
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ کو 20 دیگر افراد کے
اپریل