شہباز شریف کا سیلاب متاثرین سے اگست، ستمبر کے بجلی کے بل نہ لینے کا اعلان

?️

بلوچستان: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے اگست اور ستمبر کے بجلی نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 35 ارب روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کا فضائی جائزہ بھی لیا، اس موقع پر انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں، متاثرین کی امداد اور تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاوشوں سے آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے صحبت پور میں پینے کے پانی کا مسئلہ فوری طور پر حل اور سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے سیلاب سے متاثرہ صحبت پورہ کے علاقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہر آنکھ اشکبار ہے، پوری قوم متحد ہو کر سیلاب تباہ کاریوں کا مقابلہ کر رہی ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

حکام کی جانب سے وزیراعظم کو متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاوشوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

چیف سیکریٹری بلوچستان نے انہیں بتایا کہ بلوچستان میں 128 سڑکیں متاثر ہوئی تھیں، جن میں سے 91 بحال ہوچکی ہیں، صوبے میں لائیو اسٹاک کی بحالی کے لیے 11 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔

شہاز شریف کاکہنا تھا کہ سیلاب سے صوبہ سندھ کے بعد بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، تمام فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، وفاقی حکومت صوبائی حکومتیں اور ادارے سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے امدادی رقم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی گھرانہ 25 ہزار روپے سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کیے جارہے ہیں، سیلاب متاثرین میں اب تک تقریباً 24 ارب روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سیلاب متاثرین سے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل نہیں لیے جائیں گے جبکہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 35 ارب روپے کا ریلیف دیا جائے گا، ستمبر کے مہینے میں 2 کروڑ 10 لاکھ صارفین کو 14 ارب کا فوری ریلیف دیا جارہا ہے، جن سیلاب متاثرین نے اگست کے بل ادا نہیں کیے ان کے لیے لیٹ چارج بھی ختم کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے حکام سے کہا کہ آپ کے پاس وافر فنڈز ہیں، مزید چاہئیں تو بتا دیں، امدادی کام نہیں رکنا چاہیے، 2 لاکھ 50 ہزار مچھر دانیاں سیلاب متاثرین کو دی گئی ہیں، ترکیہ سے آنے والے خیمے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے صدور سے بات ہوئی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ بھرپور تعاون کریں گے جبکہ ترکیہ سے امدادی سامان لے کر 2 طیارے روانہ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ برطانوی حکومت نے 15 لاکھ پاؤنڈز دینے کا اعلان کیا ہے اور ہم مشکل کی اس گھڑی میں دوست ممالک سے ملنے والی امداد پر ان کے شکر گزار ہیں۔

وزیر اعظم نے وفاق کی طرف سے بلوچستان کے لیے 10 ارب روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں محدود وسائل کے باوجود سیلاب متاثرین کو ریلیف دیا جارہا ہے، سیاست بعد میں ہوگی کیونکہ ریاست بچانا ہمارا اولین فرض ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں پُلوں، سڑکوں اور فصلوں کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے کل ترکیہ روانہ ہوں گے

?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل

امریکی صدر کے غزہ منصوبے کو مسترد کرنے والے ممالک میں آذربائیجان بھی شامل

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار ہارٹز نے ایک سیاسی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ

واشنگٹن کی ایران جنگ پالیسی میں اسٹریٹجک الجھن؛ چینی ماہر کا تجزیہ

?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں:امریکہ کی ایران کے خلاف جنگی پالیسی میں اسٹریٹجک الجھن کے

مشرقی محاذ پر بھارت کو جوتے پڑے تو مودی کو چپ لگ گئی۔ خواجہ آصف

?️ 1 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ

گوگل اور ایمازون کے خلاف مظاہرہ

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونیوں کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی وجہ سے امریکہ میں گوگل

حکومت کا ملک کے تین ایئرپورٹس انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلانے کا فیصلہ

?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ

دادو میں پانی کی سطح 8 فٹ تک پہنچ گئی

?️ 1 ستمبر 2022سندھ: (سچ خبریں)سندھ کے سیلاب زدہ ضلع دادو میں ریسکیو اور امدادی

وزیر داخلہ نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا

?️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر  میں عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے