?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادرکا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ترقی کے لئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں پسماندہ علاقوں پر ہماری خصوصی توجہ ہے ،کسی شہر یا علاقے کی حق تلفی نہیں ہو گی پنجاب میں ہر کام میرٹ اور انصاف پر کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انصاف لائرز فورم کے وفد سے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود کورونا سے متاثرہ وکلا کی بھرپور مالی مدد کی،وکلا برادری کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی میں مخالفین کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایاگیا تاہم ہماری حکومت نےسیاسی انتقام کےاندھےکلچر کا خاتمہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہر کام میرٹ اور انصاف پر کیا جاتا ہے، سابق دور میں فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے ذریعے یکساں ترقی کویکسر نظر انداز کیا گیا تاہم ہماری حکومت نے سیاسی انتقام کے اندھے کلچر کا خاتمہ کیا ہے۔
اس موقع پر وکلا کے وفد نے کہا کہ ہم آپ کی ٹیم ہیں اورآپ پر پورا اعتماد ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سے اراکین پنجاب اسمبلی نے بھی ملاقات کی جس میں انہیں عوام،کسان، صنعت کار اور ملازم دوست بجٹ پیش کرنے پرمبارکباد دی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ترقی پنجاب کےتمام اضلاع خصوصاً پسماندہ علاقوں کاحق ہے،کسی شہر یا علاقے کی حق تلفی نہیں ہو گی۔


مشہور خبریں۔
بشار اسد کہاں ہیں؟روس کا اہم اعلان
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے
دسمبر
قبرس میں صہیونیوں کی آمد اور نئی سرزمینِ موعود؛ عوام میں تشویش کی لہر
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:ایران-اسرائیل جنگ کے بعد صہیونی آبادکاروں کی قبرس میں وسیع
جولائی
یحییٰ السنوار نے صہیونی افسر سے کیا وعدہ تھا؟
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی سروس کے افسروں میں سے جان
دسمبر
شہباز شریف وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں:شہباز گل
?️ 7 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ،معاون خصوصی
جنوری
حج2025 میں16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد کی شرکت
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:سعودی ادارہ شماریات کے مطابق حج 1445ھ میں 16 لاکھ
جون
جولانی فورسز کی خونی یلغار
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:جنوبی شام کے دروزی صوبے سویداء میں ابو محمد جولانی
جولائی
10 یورپی ممالک یوکرین میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں
?️ 20 اگست 2025سچ خبریں: یورپی یونین کے 10 رکن ممالک ممکنہ امن کے بعد
اگست
بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کے مدنظر آسٹریلیا نے بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 1 مئی 2021آسٹریلیا (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کے مدنظر آسٹریلیا
مئی