?️
لاہور (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے تاہم پنجاب میں ویکسین کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پنجاب میں ویکسین کا عمل روک دیا گیا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دو دن کے لیے ویکیسن کا عمل روک دیا گیا ہے۔ویکسین کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث دو روز تک کسی کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا ویکیسن کا ایک دن کا سٹاک موجود ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ویکسین کی دو لاکھ ڈوز اتوار کی شام تک پہنچ جائیں گی۔لاہور کے ساتھ ساتھ کراچی کے متعدد ویکسی نیشن سینٹرز میں بھی انسدادِ کورونا ویکسین کی قلت پیداہوگئی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت کے 90 سینٹرز میں سے بیشتر ایسے ہیں جہاں ویکسین ختم ہوچکی ہے۔
ضلع وسطی اور کورنگی کے متعدد چھوٹے سینٹرز میں ویکسین کی قلت ہے، جنوبی، شرقی اور غربی کے بھی متعدد چھوٹے سینٹرز میں ویکسین کی قلت کا سامنا ہے۔ کراچی کے ضلع شرقی میں 26، غربی میں 13، ضلع وسطی میں 13، ضلع ملیر میں 8، کورنگی میں 8، ضلع جنوبی میں 22 ویکسی نیشن سینٹرز موجود ہیں۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق متعدد ویکسی نیشن سینٹرز میں سنگل ڈوز پاک ویک کی قلت کا سامنا ہے۔
سائینو فارم ویکسین صرف سیکنڈ ڈوز کے لیے مختص ہے، سائینو ویک اور اسٹرازینیکا کی بھی قلت ہے۔ گذشتہ روز وفاقی حکومت بھی ملک میں کورونا ویکسین کی قلت ختم کرنے کے لیے متحرک ہوگئی تھی۔ میڈیا ذرائع سے معلوم ہوا کہ چینی کمپنیز سے خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے ، اس ضمن میں 2 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ڈوز کی خریداری کے معاہدے ہوچکے ہیں ، پاکستان کی جانب سے خریدی گئی کورونا ویکسین میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینوویکسین شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ تک پانی اور بجلی کو جوڑنے کے لئے صیہونی حکومت کی شرط کیا ہے؟
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:ایسی صورت حال میں کہ جب غزہ کے مکمل محاصرے میں
اکتوبر
صیہونی حکومت کے وفد کو افریقی یونین کے اجلاس سے کیوں نکالا گیا؟
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ ایلیدی باندور نے ایک بیان میں
فروری
ٹرمپ بشارالاسد کوقتل کرنا چاہتے تھے: سابق امریکی عہدیدار
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے سابق نائب قومی سلامتی کے مشیر نے
فروری
شہید نصراللہ؛ حیات سے شہادت تک مذاہب کے اتحاد کا مظہر
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: مسلمانوں کی مشترکہ خصوصیات بہت بڑی اور اہم ہیں اور
فروری
امریکہ ترکی کے انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے:ترک وزیر داخلہ
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ نے کہا کہ واشنگٹن اس ملک میں
مئی
مظاہرین کا مذاق اڑانے کے لیے امریکی رکن کانگریس کا توہین آمیز رقص
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی کانگریس کی ایک خاتون نمائندہ نے عجیب و غریب حرکتیں
اکتوبر
شام پر صیہونی حملہ؛ 2 افراد زخمی
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:شام کے ایک فوجی عہدہ دار نے جمعہ کی صبح اعلان
اگست
عمران خان نے کابینہ میں ایک مرتبہ پھر اہم تبدیلیاں کی
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیر اعظم نے عمران
اپریل