?️
پشاور(سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں منتخب ارکان کے گھروں پر کریک ڈاﺅن قابلِ مذمت ہے، مریم نواز اپنی انا کی تسکین کیلئے بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ نے مزید کہا کہ مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کر سکیں کیونکہ پھر پلیٹلیٹس گرنے کے بہانے اب نہیں چلیں گے۔
پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف آئے روز بے بنیاد مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں لیکن ہم ان سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔ہمیں سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جا رہا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب ٹک ٹاک بنانے کی بجائے صوبے کے عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کریں ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ہ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے وسائل پر سانپ بن کر بیٹھا ہے، بجلی کے خالص منافع کے علاوہ تیل کی پیداوار میں بھی صوبے کو حق نہیں دیا جارہا ۔
انہوں نے کہاتھا کہ خیبر پختونخوا ملکی پیدوار کا 42 فیصد تیل پیدا کررہاہے،مشترکہ مفادات کونسل کی پالیسی کے مطابق تیل پیداوار پر ونڈ فال لیوی کی مد میں50 فیصدحصہ وفاق اور 50 فیصدخیبر پختونخوا کا بنتا ہے۔ توغ فیلڈ اور ٹل بلاک سے پیدا ہونے والے تیل کی ونڈفال لیوی سے صوبے کو محروم رکھا جا رہا ۔ لیوی میں حصہ دینے سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے اور پٹرولیم ایکسپلورئشن اینڈ پروڈکشن کی پالیسی پربھی تاحال عمل درآمد یقینی نہیں بنایا جاسکا تھا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاتھا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند نہیں کررہا اگر چہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ خیبر پختونخوا ہ کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاہم وفاق اسے کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی وزرا نیتن یاہو سے ناراض؛ وجہ ؟
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی رجیم کے میڈیا نے مزید کہا کہ صیہونی عہدیداروں
اگست
تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے جنگجوؤں کے حملوں اور
مئی
عدلیہ کو بھی ملٹری مائنڈ سیٹ، معیشت کی طرح سنبھالنا ہے، آصف زرداری
?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین
مارچ
سعودی عرب یوکرین امن مذاکرات کے ذریعے کیا چاہتا ہے؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:یوکرائنی امن مذاکرات کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی آمادگی
اگست
مغربی ممالک میں بڑھتا اسلامو فوبیا
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کی دہائی دینے والے اور اپنے آپ کو پرامن
جون
ٹیلیگرام کا صارفین کے لئے متعدد نئے فیچرز کا اعلان
?️ 29 اپریل 2021برلن(سچ خبریں) ٹیلیگرام کی جانب سے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز
اپریل
ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان ممکنہ تصادم کا نقصان؛نیویارک ٹائمز کی زبانی
?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اپنی تازہ رپورٹ میں ایلون مسک اور
جون
سعودی عرب صیہونی امریکی جال میں
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: ایسی صورت حال میں جہاں بائیڈن تنقیدوں کی زد میں
جولائی