?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کیبنٹ کمیٹی پنجاب برائے کورونا کی سفارشات کے مطابق پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے 17 سے 30 مئی تک نافذ العمل رہے گا، تمام مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہونگے۔
اعلامیے کے مطابق میڈیکل سروسز، فارمیسیز ، ویکسی نیشن سنٹرز، پیٹرول پمپس، تندور، ڈیری شاپس، فوڈڈ لیوری سروس اینڈ ای کامرس، کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر کمپنیز، کال سینٹرز اور میڈیا ہاوسز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ تمام انڈور اور آوٹ ڈور ریسٹورنٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی صرف ٹیک آویز کی اجازت ہوگی۔
کیبنٹ کمیٹی پنجاب برائے کورونا کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب کے وہ اضلاع جن میں کورونا وائرس پازٹیوٹی کی شرح 8فیصد سے زیادہ ہے وہاں تمام انڈور اور آوٹ ڈور شادی کی تقریبات، ریسٹورینٹس اور مزارات پرمکمل پابندی عائد ہوگی۔
کیبنٹ کمیٹی پنجاب برائے کورونا کے مطابق بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، لجھنگ، قصور، خانیوال، لاہور، لیہ، میانوالی، گوجرنوالہ مظفرگڑھ، اوکاڑہ، پاکپتن، راجن پور، راولپنڈی، رحیم یار خاناور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے شامل ہیں جہاں کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد سے زیادہ ہے۔
تمام سرکاری اور نجی دفاتر کو فیصد50 سٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ تمام سینما ہالز اور تھیٹر بدستور بند رہیں گے اور ہر قسم کے سپورٹس، ثقافتی تہوار اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہوگی۔
اعلامیے کے مطابق تمام بین الصوبائی اور شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ کو فیصد50 گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی جبکہ صعنت اور زراعت کے شعبے کو استثنی حاصل ہوگا۔
واضح رہے کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 76 مریض انتقال کرگئے جبکہ 2 ہزار 379 نئے کیسز بھی سامنے آگئے جس کے بعدکیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 130 ہوگئی ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی فوج نے نابلس کے مشرق میں کئے وحشیانہ حملے
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: قابض صہیونی افواج نے آباد کاروں کی سلامتی کو یقینی
فروری
دنیا بھر میں امریکی فوج کی تخریب کاریاں
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امریکہ
اگست
اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کرے ، مسرت عالم بٹ
?️ 15 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند
مارچ
عدالتوں میں مقدمات کی وجہ سے فائیوجی کے لیے نیلامی نہیں ہوسکتی.پی ٹی اے
?️ 21 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے
اپریل
جلسے سے روکا گیا تو مینار پاکستان پر پوری قوم احتجاج کرے گی، عمران خان
?️ 20 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی
ستمبر
شکستوں کو چھپانے کے لیے اسرائیل کا جھوٹ کا سہارہ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:ماضی میں چونکہ اسرائیل عربوں کے تئیں خود کو درست سمجھتا
فروری
غیردستاویزی غیرملکیوں کو جگہ دے کر اپنی سلامتی پر مزید سمجھوتہ نہیں کر سکتے، انوار الحق کاکڑ
?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک
دسمبر
چیلنجز کے باوجود معیشت مضبوط ہورہی ہے:وزیراعظم
?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس نے دنیا میں معیشت کو کافی
جنوری