پنجاب میں لیپ ٹاپ منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

🗓️

لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے صوبے میں لیپ ٹاپ منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ  شہباز نے صوبے میں لیپ ٹاپ کے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔
اس حوالے سے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ جو مسلم لیگ ن کا منصوبہ تھا اس کو پیچھے کر دیا گیا لیکن اب ہم اربوں روپے سے لیپ ٹاپ کا اجراء دوبارہ کرنے جا رہے ہیں کیوں کہ کورونا کے دوران ورک فرام ہوم پوری دنیا میں نظر آیا جس میں لیپ ٹاپ استعمال کی اہمیت کا اندازہ بھی ہوا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتخاب کیلئے آئین و قانون کا تماشا بنایا گیا ، صوبے میں آئینی بحران کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، پچھلے 3 ماہ کے دوران صوبے میں اتار چڑھاؤ آئے، آئین کے رکھوالوں نے قانون کو پیروں تلے روندا، بجٹ کا تمام عمل انا کی نذر ہو گیا ، لانگ مارچ اور تحاریک سے ملکی تاریخ بھری پڑی ہے۔ادھر وفاقی حکومت نے بھی بجٹ میں ہر طالب علم کو آسان قسطوں پر لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کرلیا ، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ ترقیاتی بجٹ میں نوجوانوں کیلئے بہت کچھ رکھا ہے ، نوجوانوں کو میرٹ پرلیپ ٹاپ دیں گے ، بجٹ میں سائبرسیکیورٹی اورآرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تربیتی پروگرام شامل ہیں ، انوویشن فنڈ کے نام سے خطیر رقم رکھی جائے گی۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت اے پی سی سی کا اجلاس ہوا ، جس میں مختلف پراجیکٹس کیلئے ترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا ، اس دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اگلے سال ترقیاتی بجٹ کا جحم 800 ارب ہوگا، 2018 میں حکومت چھوڑی تو ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے تھا، جاری منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہوگی، خزانہ خالی ہونے کے باعث پی ایس ڈی پی ترتیب دینا مشکل کام تھا ، آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے تحت تمام صوبوں اور وزارتوں کی سفارشات کا جائزہ لیا، ماضی میں سیاسی بنیادوں پر ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئیں، گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پورٹ اینڈ شپنگ اور گوادر کے منصوبے متاثر ہوئے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، حکومت کی یقین دہانی

🗓️ 19 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک

وہ شخص جو مسلح فوج کے سامنت اکیلا کھڑا رہا

🗓️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں واقع

سلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری میں ناکامی پر ناروے  کا ردعمل

🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں: ناروے کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل

وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو واپس بلا لیا

🗓️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ، وکلا کی منگل کو ملاقات کرانے کا حکم

🗓️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیملی اور وکلا کی

شام میں اثر و رسوخ کی علاقائی دوڑ

🗓️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: محمد الجولانی کی گرفتاری پر 10 ملین ڈالر کا انعام

صیہونی فوج کا دمشق میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر بات کرنے سے انکار

🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے ترجمان نے دمشق میں ہونے والے دہشت

الیکشن میں مشین استعمال کرنے کے حوالے سے فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا

🗓️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے