?️
لاہور (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگلے تعلیمی سال میں نصاب کو مختصر کیا جائے گا جس کے لیے اسکولوں کے نصاب کو 20 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، نصاب میں کمی اگلا تعلیم سال مختصر ہونے کی وجہ سے کی جارہی ہے کیوں کہ اگلا تعلیمی سال ستمبر 2022 سے شروع ہو کر 2023 مارچ میں ختم ہو گا ، نصاب مختصر کرنے کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایات جاری کی جائے گی ۔
ادھر وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ رواں تعلیمی سال کے دوارن لاہور میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں 31 جنوری تک نصف حاضری ہو گی ، لاہور کے اسکولوں میں چھٹی جماعت تک 50 فیصد حاضری کی پابندی ہو گی ، ساتویں سے 12ویں جماعت تک کلاسیں شیڈول کے مطابق ہوں گی ، اس دوران تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں ۔
قبل ازیں این سی او سی نے کورونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا ، 12 سال سے کم عمر 3 دن 50 فیصد آئیں گے اور 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری ہو گی تاہم 12 سال کے زائد عمر کی طلبا کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ۔
مشہور خبریں۔
کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
?️ 9 فروری 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور
فروری
غزہ کی جنگ صہیونیوں کے درمیان اختلافات کا باعث ہے
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ میں اسٹیٹ انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے تباہی
ستمبر
عمران خان نے مودی کے خط کا جواب دے دیا
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی
مارچ
عالمی بینک کی 2 پاکستانی منصوبوں کی معاونت کیلئے فنڈز کی منظوری
?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے
مارچ
کیا دمشق اور آنکارا کے درمیان برف پگھل گئی ہے؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پچھلے 4 سالوں میں، خطے کی بیشتر حکومتوں کے درمیان
جولائی
پاکستان کو ٹرمپ پر اعتماد نہیں کرنا چاہیئے، حامد میر کا مشورہ
?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے سینئر صحافی حامد میر نے حکومت
جون
لوگوں کو ہم سے ریلیف کی توقع تھی، ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، رانا ثنااللہ
?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب
اکتوبر
پاور ڈویژن کی جولائی سے بجلی مزید مہنگی ہونے کی خبروں کی تردید
?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور ڈویژن کی جانب سے جولائی سے ملک
مئی