پنجاب میں تعلیمی نصاب کو مختصر کیا جائے گا

اسکول

?️

لاہور (سچ خبریں)  اطلاعات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگلے تعلیمی سال میں نصاب کو مختصر کیا جائے گا جس کے لیے اسکولوں کے نصاب کو 20 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، نصاب میں کمی اگلا تعلیم سال مختصر ہونے کی وجہ سے کی جارہی ہے کیوں کہ اگلا تعلیمی سال ستمبر 2022 سے شروع ہو کر 2023 مارچ میں ختم ہو گا ، نصاب مختصر کرنے کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایات جاری کی جائے گی ۔
ادھر وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ رواں تعلیمی سال کے دوارن لاہور میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں 31 جنوری تک نصف حاضری ہو گی ، لاہور کے اسکولوں میں چھٹی جماعت تک 50 فیصد حاضری کی پابندی ہو گی ، ساتویں سے 12ویں جماعت تک کلاسیں شیڈول کے مطابق ہوں گی ، اس دوران تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں ۔

قبل ازیں این سی او سی نے کورونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا ، 12 سال سے کم عمر 3 دن 50 فیصد آئیں گے اور 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری ہو گی تاہم 12 سال کے زائد عمر کی طلبا کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ۔

مشہور خبریں۔

کپل شرما نے یوٹیوبر نادر علی کیساتھ پروگرام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

?️ 16 فروری 2024سچ خبریں: بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی یوٹیوبر نادر

سعودی عرب کی لبنان کے نزیک ہونے کی وجوہات

?️ 12 نومبر 2022سچ خبریں:لبنانی حلقوں کا خیال ہے کہ ایسی صورتحال میں جب لبنان

اسرائیل کا مستقبل کیسا ہوگا؛صیہونی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کی زبانی

?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کے ادارے کے سابق

اسٹیبلشمنٹ، تحریک انصاف اور حکومت کو مذاکرات کرکے معاملات آگے بڑھانے چاہئیں، فواد چوہدری

?️ 8 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا

دفعہ 370کی منسوخی سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک لیکن غیر متوقع نہیں ہے، میر واعظ

?️ 12 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر

عبرانی زبان کے میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حماس کا چینل ٹرمپ کے مشیروں کے اندر ہے

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کی اسلامی

شہید ابوحمزہ کا شہادت سے کچھ دیر قبل پیغام

?️ 31 مارچ 2025 سچ خبریں:شہید ابوحمزہ نے شہادت سے کچھ دیر قبل اپنے آخری

3 ججز کی تعیناتی: وکلا تنظیموں کا کل اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان

?️ 2 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی تینوں بار کونسلز نے3 ججزکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے