?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کی کاشتکاروں کو صوبے سے باہر گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کیلئے ڈی ریگولیشن اور فری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے،منظوری کے بعد اب بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پرکوئی پابندی نہیں ہوگی،حکومت کا پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کرنے کا فیصلہ جس کے باعث مارکیٹ میں مزید استحکام اور کاشتکاروں کیلئے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔
پنجاب حکومت نے کاشتکاروں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی سرحدوں پر گند م کی آمدورفت پر روک ٹوک نہیں ہو گی اور صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکار کو فصل کا پورا فائدہ مل سکے گا۔
دوسری جانب بتایاگیا تھا کہ ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔فلور ملز نے گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد آٹے کی قیمتوں میں یہ کمی کی تھی۔
ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 80 روپے فی کلو سے کم ہو کر 66 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی جبکہ فائن آٹا 86 روپے فی کلو سے کم ہو کر 76 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہا تھا۔اس حوالے سے چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالروف ابرہیم نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھاکہ عوام کو اس سے ریلیف ملا تھا تاہم ان کایہ بھی کہنا تھا کہ ریٹیل مارکیٹ میں ابھی تک آٹا مہنگے داموں فروخت ہو رہا تھا۔
انہوں نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ آٹے اور روٹی کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان کیا جائے تاکہ عوام کو مزید ریلیف مل سکے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پنجاب کے کسانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دئیے تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت گندم کی کٹائی سے قبل صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا تھاجس میں گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پنجاب کے کسان کو شاباش دی گئی تھی اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسان ہمارے بھائی ہیں ان کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
گوگل ڈیٹا چوری کرنے کے مقدمے میں پیسے دینے پر رضامند
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ انجن کی سب سے معروف ویب سائٹ گوگل
دسمبر
ٹرمپ یوکرین کی جنگ کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کے خواہاں
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نومنتخب امریکی صدر اپنے
نومبر
لبنانی وزیر اطلاعات کا استعفیٰ؛ سعودی عرب کی ایک اور شکست
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے39 دنوں تک اپنی تمام سیاسی، سفارتی، میڈیا اور
دسمبر
یورپی یونین کی روس کے خلاف پابندیوں کے سولہویں پیکج کی منظوری
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے اپنے سولہویں
فروری
بھارت کو کشمیریوں کی پرواہ نہیں وہ بس کشمیر کی سرزمین پر قابض ہونا چاہتا ہے: دیویندر سنگھ بہل
?️ 5 جون 2021جموں (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں سوشل پیس فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ
جون
انسٹاگرام پر ’سوشل ڈائری‘ کے سیکشن کی آزمائش
?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اب تک کے بہترین فیچر
اکتوبر
لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا ہمیں فیلڈ ہی نہیں دی گئی، بلا چھین لیا گیا، بیرسٹر گوہر
?️ 28 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے
جنوری
24 گھنٹے میں 24 صیہونی مخالف کاروائیاں
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں شماریاتی مرکز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ
جون