?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کا رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اشیاءکی فراہمی کیلئے لاہور میں 10 رمضان ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ ، ہرتحصیل میں ایک ماڈل بازار ہوگا جس میں 10 دکانیں ہوں گی جن میں 7 دکانیں پھل، سبزیوں، دالوں، مصالحوں اور دیگر اشیا جبکہ 3 دکانیں گوشت کیلئے مختص ہوں گی،ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرصدارت رمضان بازاروں کے انتظامات پر اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈی او انڈسٹری، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور جی ایم ماڈل بازار نے شرکت کی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں شہر میں 10 ماڈل بازار قائم کئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار میں خواتین، بزرگ شہریوں اور عام صارفین کیلئے الگ الگ کاونٹرز ہوں گے۔
تمام اشیاءعمدہ معیار کی ہوں گی۔ صفائی ستھرائی اور پارکنگ کے مناسب انتظامات ہوں گے۔ انہوں نے 24 فروری تک تمام انتظامات مکمل کرنے اور رمضان سے قبل رمضان بازار شروع کرنے کی ہدایت بھی دی۔
انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں دکانداروں کو اشیاء تھوک نرخوں پر فراہم کی جائیں۔ مارکیٹ کمیٹی کے نرخ نامہ کے تحت معیاری اشیاءشہریوں کو فراہم کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا فیصلہ کیاتھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نگہبان رمضان پیکج میں شفافیت کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیدیاگیاتھا۔
پنجاب حکومت نے صوبے کے لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا اصولی فیصلہ کرلیاتھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا تھاجس میں نگہبان رمضان پیکیج کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیاتھا۔اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج کے حوالے سے مختلف تجاویز اورسفارشات کاجائزہ لیاگیاتھا۔مریم نواز نے شہریوں کو نگہبان رمضان پیکج کیلئے 15 فروری تک رجسٹریشن مکمل کرانے کی ہدایت کی تھی۔


مشہور خبریں۔
مغرب پابندیوں کے ذریعے طاقتور حریفوں کو ختم کرنا چاہتا ہے: لاوروف
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کو
ستمبر
حکومت کے پاس وعدوں پر عمل درآمد کیلئے ایک ماہ ہے۔ شیری رحمان
?️ 19 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) پیپلزپارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کیلئے ایک
اکتوبر
بائیڈن کا دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ : جل بائیڈن
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر کی اہلیہ جل بائیڈن نے جو بائیڈن کے 2024
فروری
غزہ میں عام سوگ
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور فلسطینی گروپوں نے غزہ میں ایک
نومبر
نیتن یاہو پر ایران کے حملوں کا خوف طاری
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ ایران کے
جون
لاہور ہائیکورٹ میں محسن نقوی کے تقرر کےخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد
?️ 27 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی
مارچ
تہران میں ہنیہ کے قتل میں اسرائیل کے مقاصد کیا ہیں؟
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی دفتر کے
اگست
26 نومبر احتجاج کیس: اے ٹی سی نے علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم دیدیا
?️ 26 نومبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 11
نومبر