پنجاب حکومت نے لاہور میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا

فوج

🗓️

لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے تیرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، ان علاقوں میں علامہ اقبال ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن،شالیمار ٹاؤن، گلبرگ، سمن آباد سمیت کینٹ کے کچھ علاقے شامل ہیں سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ذریعے 12 اگست تک آمدورفت کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی سی لاہور کی درخواست پر محکمہ صحت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاترز، ریسٹورانٹس بند رہیں گے۔

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں میں صرف اشیائے ضروریہ سے متعلق کاروبار کھل سکیں گے۔ بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز میں گروسری اور فارمیسیز کھل سکیں گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران ہسپتالوں، کلینکس ، لیبارٹریز کے اہلکاروں کو استثنیٰ حاصل ہوگی۔ دوسری جانب حکومت کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 18 سال سے کم عمرافراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے پر غور کررہی ہے تاہم ویکسی نیشن سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسی نیشن مزید تیز کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کرنا شروع کردیا ہے ،18 سال سیکم عمرافراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے ، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور ویکسی نیشن سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ 18 سال سے کم عمر افراد کی ویکسی نیشن سٹریٹیجی پر غورجاری ہے ، پہلے مرحلے میں 15سی18سال کے افراد کی ویکسی نیشن اور دوسرے مرحلے میں 12 سے 15سال کے بچوں کی ویکسی نیشن پر غور ہورہا ہے۔ذرائع کے مطابق نادراسی18سال سے کم عمرافرادکی ویکسی نیشن پرمشاورت ہوگی، آزادکشمیر،گلگت بلتستان سمیت24بڑے شہراولین ترجیح ہیں۔

مشہور خبریں۔

اپنی حد میں رہو؛ عراقی سیاسی مبصر کا برطانوی سفیر سے خطاب

🗓️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے عراق میں برطانوی سفیر

یوکرین کے لئے ہتھیاروں کا استعمال محدود

🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ نے یوکرین کو دیے گئے ہتھیاروں

فلسطینوں کے قتل عام میں امریکہ کا کیا کردار ہے؟

🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے مزاحمتی محور کے

امریکی اتحاد نے عین الاسد پر ڈرون حملے کی تصدیق کر دی

🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:  داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد نے آج صبح ایک

افغان اثاثوں کی رہائی کے لیے 41000 چینی شہریوں کا میمورنڈم پر دستخط

🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:چینی میڈیا نے بتایا کہ41000سے زائد چینی شہریوں نے ایک پٹیشن

یورپی قوانین مصنوعی ذہانت کی ترقی کو روک سکتے ہیں، سیم آلٹمین کا انتباہ

🗓️ 10 فروری 2025سچ خبریں: اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین نے کہا ہے

شہباز گل کے دوبارہ ریمانڈ پر عمران خان کا ردعمل

🗓️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے