پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے

شیخ رشید

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہوردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں۔

کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے۔واضح رہے لاہور کے علاقے انارکلی پان منڈی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت 31 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی ہے اور دوسرا جاں بحق ہونے والا ایک 9 سالہ بچہ ہے، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب دھماکے سے متعلق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر عابد کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، نیوانار کلی پان منڈی میں دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پلانٹڈ ڈیوائس لگائی گئی۔ ڈپٹی کمشنرعمر چھٹہ نے کہا کہ نیوانار کلی پان منڈی دھماکے میں جاں بحق افراد میں بچہ بھی شامل ہے، دھماکے میں کون ملوث ہے جلد پتہ لگا لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے احکامات دیے ہیں کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ مزید برآں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور دھماکے پر اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت زخمیوں کے فوری بہترعلاج ومعالجے کیلئے اقدامات کرے، ملک میں دہشت گردی کا عفریت قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے، عمران خان میں اہلیت نہیں کہ وہ کسی بحران کو حل کرسکیں۔

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لاہور کے زندہ دل اور تاریخی علاقے انار کلی میں دھماکے سے قیمتی جانی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔ معصوم بچےاورغریب افراد اس میں نشانہ بنے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشتگردی ملک کیلئے نیک فال نہیں۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ انار کلی بازار جسے پر ہجوم اور مصروف ترین علاقہ میں دھماکہ ایک نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔ ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ اللّہ ان سب پر، ان کے خاندانوں پر اور پاکستان پر رحم فرمائے۔

مشہور خبریں۔

ایران سعودی عرب معاہدہ عالمی نظام کو بدلنے کا اقدام ہے:پاکستانی دانشور

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:پاکستان میں ترقی اور مواصلات کے تحقیقی ادارے کے سربراہ نے

نیتن یاہو کی ٹرمپ کے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیوں کے فیصلے کی تعریف

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہونے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے

چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے، وزیر خزانہ

?️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہے

ٹرمپ ہٹلر ہیں:ہلیری کلٹن

?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:ہلیری کلنٹن نے گزشتہ ہفتے اوہائیو میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی

صدر مملکت آئندہ عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے خدشات دور کرنے کی کوشش کی

?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے الیکٹرانک ووٹنگ میشنز (ای

ایران فردو میں 60 فیصد تک یورینیم اضافہ کر رہا ہے: رائٹرز

?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی

غلام سرور ایک بیان نے پی آئی اے کو عربوں کا نقصان کرا دیا

?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی

ایف بی آر کو جنوری میں توقع سے 85 ارب روپے کم ٹیکس کی وصولی

?️ 1 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو توقع سے کم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے