پنجاب حکومت سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں ناکام ہوچکی۔ وقار مہدی

وقار مہدی

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں ناکام ہو چکی۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب میں کوئی پیش گی اقدامات نہیں کیے، پنجاب حکومت کا کوئی وزیر ہمیں سیلابی علاقوں میں نظر نہیں آیا۔ وقار مہدی نے کہا کہ سندھ ساڑھے 6 لاکھ کیوسک کا سیلاب دیکھ چکا، سندھ حکومت نے سوشل میڈیا کا سہارا نہیں لیا، ٹک ٹاک نہیں بنائی، گڈو سے لے کر آپ کہیں بھی چلے جائیں، کچے کے علاوہ کہیں پانی نہیں آیا، سندھ میں صرف کچے کا علاقہ متاثر ہوا، ہم نے وقت پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آج بھی کئی بستیاں ڈوبی ہوئی ہیں، ملتان میں قاسم گیلانی موجود تھے، امدادی کاموں میں مصروف تھے، علی حیدر گیلانی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ہم نے کبھی صوبائیت کا نعرہ نہیں لگایا، ہم وفاق کی جماعت ہیں، آصف زرداری نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط کرنے کی بات کی ہے۔

سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، یہ آپ کا شیوہ رہا ہے، پیپلز پارٹی نے ملک کے لیے کام کیا، پنجاب کی بات اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ ہمارے لوگ وہاں ہیں، ہم عوامی جماعت ہیں، ہم لوگوں کی بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو سیاست پنجاب میں کی جا رہی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، کراچی میں بھی لسانیت کے خلاف جنگ میں جدو جہد کی اور قربانیاں دیں، بلاول بھٹو زرداری نے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کو بحال کیا، ملک کو گرے لسٹ سے نکلوایا۔

مشہور خبریں۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر یورپی یونین کا ردعمل

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: یورپی یونین  نے تہران میں ایک حملے میں حماس کے رہنما

شام کے بارے میں ایران ، ترکی اور روس کا مشترکہ بیان

?️ 29 جنوری 2021سچ خبریں:شام کے بارے میں آستانہ عمل کی ضمانت دینے والے ممالک

پیوٹن کا ایران کے بارے میں اہم بیان

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: روسی صدر نے کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ بہت

قطر: ٹرمپ واحد شخص ہے جو نیتن یاہو کو روک سکتا ہے

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ

جسٹس منصور علی شاہ کا نئی ججز کمیٹی پر اعتراض، حصہ بننے سے معذرت کرلی

?️ 24 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور

خیبرپختونخواہ حکومت نے محسن نقوی کو وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی کا ذمہ دار قرار دے دیا

?️ 6 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو وزیراعلیٰ

امریکی فوج میں انتہا پسندی کی شدت کے حوالے سے اہم انکشاف ہوگیا

?️ 16 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) یونیورسٹی آف میری لینڈ کی جانب سے ایک رپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے