?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبر پختو نخوا انتخابات از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کے ایک اور جج نے تفصیلی نوٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختو نخوا نتخابات از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے تفصیلی نوٹ جاری کیا ہے۔
تفصیلی نوٹ 25 صفحات پر مشتمل ہے۔ تفصیلی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ درخواست پر جس طرح کارروائی شروع کی گئی اس سے عدالت تنازعات کا شکار ہوئی،کارروائی شروع کرنے سے سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو عدالت پر اعتراض اٹھانے کی دعوت دی گئی۔
عدالتی کارروائی کے دوران میں عدالت میں اعتراضات داخل کرائے گئے،اس قسم کے اعتراضات سے عوام کے عدالت پر اعتماد پر اثر پڑتا ہے،سپریم کورٹ نے اپنے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
تفصیلی نوٹ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ سمیت تمام اداروں کو انا ایک طرف رکھ پر اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے،سیاستدان مناسب فورمز کے بجائے عدالت میں تنازعات لانے سے ہارتے یا جیتتے ہیں عدالت ہر صورت ہارتی ہے۔
پی ٹی آئی کے استعفوں سے سیاسی بحران میں اضافہ ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹس یحییٰ آفریدی نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا کیس میں تحریری نوٹ جاری کیا،تحریری نوٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے قرار دیا کہ انتخابات کا معاملہ لاہور اور پشاور ہائیکورٹس میں زیر التوا ہے،سپریم کورٹ ماضی میں کہہ چکی ہے کہ اگر معاملہ ہائیکورٹ میں زیر التوا ہو تو مداخلت نہیں کی جا سکتی۔
انتخابات کیس میں فریقین سیاسی مؤقف تبدیل کرتے رہتے ہیں،سیاسی معاملہ عروج پر ہو تو عدالت کو مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔ تحریری نوٹ میں یہ بھی قرار دیا گیا کہ از خود نوٹس اور آئینی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں۔بینچ کا حصہ رکھنے کا معاملہ چیف جسٹس پر چھوڑتا ہوں اور خود کو بینچ کا حصہ برقرار رکھنا مناسب نہیں سمجھتا،دوران سماعت آبزرویشن ہائیکورٹ میں مقدمے کو متاثر کر سکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد میں باز گشت ہے کہ کوئی آئینی ترامیم لائی جارہی ہے، سینیٹر شبلی فراز
?️ 14 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے
ستمبر
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی بات ماننے سے ملک کو نقصان ہوگا
?️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
اکتوبر
روس یوکرین جنگ کی تازہ ترین صورتحال
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے جزیرہ نما کریمیا پر یوکرینی
اگست
حزب اللہ کے قائدانہ ڈھانچے میں تمام اسامی پُر
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی نے
اکتوبر
حماس کے سینئر وفد کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی
مارچ
فلسطینی کمانڈر کی شہادت کے بعد ان کی ماں نے کیا کہا؟
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: فلسطینی کمانڈر شہید العاروری کی والدہ اور بہنوں نے اس
جنوری
آج رات 10 بجے تک بجلی بحال ہو جائے گی،خرم دستگیر
?️ 23 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے
جنوری
پاکستان افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے:آرمی چیف
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
اگست