?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیاب قرار پانے والے 19 نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 15 نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ۔
ن لیگ کے 3 ارکان اسمبلی، جبکہ 1 آزاد رکن اسمبلی نے بھی حلف اٹھایا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ارکان پنجاب اسمبلی سے حلف لیا۔
واضح رہے کہ کل وزیراعلٰی پنجاب کے انتخاب کا ہوگا۔ جس کیلئے پرویز الہی اور حمزہ شہباز میدان میں ہیں۔ 17 جولائی کو پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے میدان مارا تھا۔ پی ٹی آئی نے 20 میں سے 15 نشستیں حاصل کی تھی۔ ن لیگ نے چار نشستوں پر کامیابی حاصل کی،جبکہ ایک آزاد امیدوار نے الیکشن جیتا۔
ادھر الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 19حلقوں کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ، پی پی 7 راولپنڈی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 83خوشاب سے تحریک انصاف کے امیدوار احسن ملک ، پی پی 90بھکر پاکستان تحریک انصاف کے عرفان اللہ خان نیازی ،
پی پی 97فیصل آباد پاکستان تحریک انصاف کے علی افضل ساہی ،پی پی 125جھنگ پاکستان تحریک انصاف کے میاں محمد اعظم ، پی پی 127جھنگ پاکستان تحریک انصاف کے مہر محمد نواز ، پی پی 140شیخوپورہ پاکستان تحریک انصاف کے خرم شہزاد ورک ، پی پی 158لاہورپاکستان تحریک انصاف کے میاں محمد اکرم عثمان ، پی پی 167لاہورپاکستان تحریک انصاف کے شبیر احمد ، پی پی 168لاہور مسلم لیگ (ن) کے ملک اسد علی ، پی پی 170لاہور پاکستان تحریک انصاف کے ملک ظہیر عباس ،پی پی 202ساہیوال محمد غلام سرور ، پی پی 217ملتان پاکستان تحریک انصاف کے مخدوم زین حسین قریشی ، پی پی 224لودھراں پاکستان تحریک انصاف کے محمد عامر اقبال شاہ ، پی پی 228لودھراں سے آزاد امیدوار سید محمد رفیع الدین بخاری ، پی پی 237 بہاولنگر مسلم لیگ (ن) کے فدا حسین ، پی پی 272مظفر گڑھ سے پاکستان تحریک انصاف کے محمد معظم علی خان ، پی پی 273مظفر گڑھ سے مسلم لیگ (ن) کے محمد سبطین رضا ، پی پی 282 لیہ سے پاکستان تحریک انصاف کے قیصر عباس خان اور پی پی 288ڈیرہ غازی خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سردار محمد سیف الدین خان کھوسہ کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
بشریٰ انصاری نے جعلی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کو کھری کھری سنادی
?️ 2 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے
فروری
ہمیں حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھانے پڑیں گے:امریکی شہریوں کا خیال
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک سروے سے پتا چلتا ہے
جولائی
ہواوے کی اسمارٹ واچ خریداری کیلئے پیش کر دی گئی
?️ 6 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں) ہواوے کی اسماٹ واچ ایک ایسی واچ ہے جسے
مئی
حکام نے ٹیکس نیٹ میں مزید 15 لاکھ افراد کو شامل کرنے کے منصوبے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا
?️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی ٹیکس اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے
نومبر
سوڈان میں خانہ جنگی
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اس ہفتے انگلینڈ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں
مئی
حکومت سے کیسے بات ہوگی؟عمر ایوب کا بیان
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا
جولائی
ایسا شہر جو پولیس کے بغیر ہے
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ ریاست مینیسوٹا میں پولیس
اگست
کراچی کے لوگ بھیک نہیں حق مانگ رہے ہیں: اسدعمر
?️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے
نومبر