پنجاب اسمبلی کی آزادانہ حیثیت کو ختم کردیا گیا۔

?️

لاہور(سچ خبریں)پنجاب میں جاری پنجابہر گزرتے دن کے ساتھ گمبھیر شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اور حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی آزادانہ حیثیت کو ختم کردیا گیا ہے۔

صوبے میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے لیے اس وقت دو اجلاس جاری ہیں جس میں سے صوبائی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کررہے ہیں جبکہ دوسرا بجٹ سیشن ڈپٹی اسپیکر محمد مزاری کی زیر صدارت ایوان اقبال میں منعقد ہوگا۔

یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب اجلاس بلائے ہوئے دو دن گزارنے کے باوجود بھی پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش نہ کیا جا سکا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کے دستخط سے جاری ہونے والے آرڈیننس میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے جس کے تحت جب بھی گورنر، اسپیکر یا حکومت پنجاب کے سیکریٹری اجلاس طلب کریں گے تو محکمہ قانون و پارلیمانی امور اسمبلی میں اجلاس طلب کرنے کے حوالے نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سیکریٹریٹ سروس ایکٹ 2019 کے نویں حصے کے ساتھ ساتھ دو مزید ایکٹ بھی ختم کردیے گئے ہیں۔

ان تبدیلیوں کے بعد اب پنجاب اسمبلی کی خودمختار حیثیت ختم کردی گئی ہے اور اب اسمبلی وزارت قانون کے ایک ادارے کے طور پر کام کرے گی جبکہ سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو وزارت قانون کے ماتحت کردیا گیا ہے۔

ایسا ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ بیک وقت دو بجٹ اجلاس ہو رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مارشل لا کی حکومتوں میں بھی کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ اسمبلی انتظامیہ کے ماتحت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)/پیپلز پارٹی اتحاد نے آج یہ عجیب و غریب کارنامہ بھی سرانجام دے دیا ہے، گورنر کا جاری کردہ آرڈیننس مارشل لاProclamation ہے، اب جدوجہد ملک میں جمہوریت کی بحالی کی ہے اور آمریت کے خاتمے کے لیے ہر قربانی دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک احمد خان اگلا آرڈیننس جاری کروا کے عدلیہ کو بھی فارغ کریں اور گورنر پنجاب چیف جسٹس کے اختیارات بھی خود ہی لے لیں، تکلف چھوڑیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ڈمی اجلاس کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں ہے، یہ اجلاس ایوان اقبال میں کریں یا جاتی عمرہ میں ایک ہی بات ہے، اس اجلاس کی صدارت کوئی لوٹا کرے یا جعلی وزیر اعلیٰ اس اجلاس سے پاس ہونے یوالے بجٹ کا ہر روپیہ ان کریمنلز کی جائیدادیں بیچ کر واپس لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جب پنجاب اسمبلی میں ایوان کی کارروائی شروع نہیں کی جا سکی تو گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے 40 ویں اجلاس کو منسوخ کرتے ہوئے 41 واں اجلاس 2 بجے ایوانِ اقبال میں طلب کیا۔

تاہم گورنر پنجاب کے احکامات کے باوجود بھی اسپیکر صوبائی اسمبلی نے چوہدری پرویز الٰہی نے اعلان کیا تھا کہ 40 واں اجلاس جاری رہے گا۔

اس موقع پر اویس لغاری نے بتایا تھا کہ گورنر اجلاس ملتوی کر چکے ہیں، جس کے بعد یہ کارروائی غیر قانونی ہے۔

اسپیکر نے صوبائی وزیر کو کہا کہ گورنر کے فیصلے کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے آپ بجٹ پیش کریں، اویس لغاری کے ہدایت پر عمل درآمد نہ کرنے پر پرویز الٰہی نے اجلاس بدھ ایک بجے تک ملتوی کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکا کا میزائل تجربہ ایک بار پھر ناکام

?️ 22 دسمبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں) امریکا کا آواز سے 5 گنا تیز میزائل کا تجربہ

عوام کے سارے غصے کا مرکز کمپنی سرکار ہے، حماد اظہر

?️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر کا کہنا

 ایران کا صیہونی جوہری تحقیقی ادارے پر حملہ؛ دہائیوں کی تحقیقات لمحوں میں خاکستر

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:تل ابیب میں واقع صہیونی ریاست کا سائنسی فخر وایزمن

وفاقی حکومت کا آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

?️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے کی تحقیقات کا حکم

?️ 15 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان

ٹیلیگرام کا  صارفین کے لئے متعدد نئے فیچرز کا اعلان

?️ 29 اپریل 2021برلن(سچ خبریں) ٹیلیگرام کی جانب سے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ کے تناظر میں عمران خان کو نظر بند کرنے کا منصوبہ تیار

?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم اور پی

الحدیدہ پر قبضے کا خواب؟ یمن میں امریکی حملے، اماراتی حمایت یافتہ فورسز اور بڑھتی ہوئی کشیدگی

?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کے معرکے یہ واضح کر دیا ہے کہ بحیرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے