🗓️
لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کر دیے۔میڈیا کے مطابق گورنر پنجاب کو لا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری ارسال کی گئی۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اسمبلی اجلاس کی سمری پر دستخط کر دیے، اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10بجے ہو گا، پنجاب اسمبلی اجلاس میں نو منتخب ارکان حلف لیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے۔
ترجمان گورنر ہاؤس نے پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کردیے گئے، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کل مورخہ 23 فروری کو صبح 10 بجے صوبائی اسمبلی کے چیمبرز میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ ملک میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی پہلی صوبائی اسمبلی ہے جس کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
اسمبلی سیکریٹریٹ نے کل کے اجلاس کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کرلیا گیا جس کی صدارت پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد رہنما مریم نواز کریں گی۔
پارٹی کی جانب سے تمام اس کے ارکان اسمبلی کو صبح 9 بجے پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
دوسری جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے مخصوص نشستیں نہ ملنے پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ پر غور شروع کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی رائے ہے کہ حلف نہ لینے کی صورت میں ایوان نہ مکمل تصور ہوگا۔
مشہور خبریں۔
لیبیا کی پارلیمنٹ نے برطانوی سفیر کو ناپسندیدہ عنصر قرار دیا۔
🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: لیبیا کے ایوان نمائندگان کے سرکاری ترجمان عبداللہ بالیق نے کہا
دسمبر
غزہ جنگ کے حوالے سے پاکستانی عوام امریکہ سے کیا چاہتے ہیں؟؛ احسن اقبال کی زبانی
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی عوام غزہ میں جنگ
جولائی
ترکی اور غاصب صیہونی حکومت کا غصبی گیس ٹرانزٹ چیلنج
🗓️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:سعادت پارٹی فلسطینیوں کے حقوق پر مبنی فکری اور سیاسی مطالعہ
مارچ
اسرائیل کو گہرے اندرونی تنازعات کا سامنا: نیویارک ٹائمز
🗓️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ اور اسرائیلیوں کے سڑکوں پر آنے کے
مارچ
یمن کے بحران کا حل حملوں کو روکنے سے شروع ہوگا: یمنی نیشنل پیپلز کانگریس
🗓️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل پیپلز پارٹی نے ہفتے کی رات ایک بیان
جنوری
ترکی میں معاشی بحران اور شرح پیدائش میں کمی
🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں:اقتصادی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ترکی کی آبادی کے
مئی
غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات
🗓️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع کی قریبی ایک ویب سائٹ رپورٹر
نومبر
پاکستان نے کم آمدنی والوں کو پیٹرول سبسڈی دینے پر مشاورت نہیں کی، آئی ایم ایف
🗓️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان
مارچ