?️
اجلاس سے متعلق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے کہا کہ آج کوئی خاص کارروائی نہیں ہوگی بلکہ اسپیکر صرف شیڈول جاری کریں گے انہوں نے کہا کہ قائد ایوان کے انتخاب کے لیے آج ووٹنگ نہیں ہو گی، یہ اسپیکر کا اختیار ہے کہ وہ اتوار کو ووٹنگ کرواتے ہیں یا پیر کو. ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے سمدھی اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں جہانگیر ترین گروپ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا.
دریں اثناءپنجاب کی وزارتِ اعلی کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے چھینہ گروپ نے چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کردی ہے اس سلسلے میں تحریک انصاف کے چھینہ گروپ کے 14 ارکان نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور وزارتِ اعلیٰ کے لیے انہیں بھرپور حمایت کا یقین دلایا. چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کرنے والوں میں ریٹائرڈ کرنل غضنفر، اعجاز بندیشہ، شہاب الدین، خواجہ داﺅد سلیمانی اور دیگر شامل تھے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ قبول ہونے اور صوبائی کابینہ تحلیل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 بجے شروع ہو گا.
پنجاب اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 371 ہے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 183، مسلم لیگ( ن) کے ارکان کی تعداد 165، مسلم لیگ( ق) کے ارکان کی تعداد 10 ہے پنجاب کے ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 7 ہے، 5 ارکان آزاد ہیں، ایک رکن کا تعلق راہِ حق پارٹی سے ہے.


مشہور خبریں۔
پی پی 289 ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل
?️ 12 دسمبر 2025ڈیرہ غازی خان (سچ خبریں) پی پی 289 ضمنی انتخاب کے لیے
دسمبر
صیہونی ریاض کے ممکنہ سمجھوتے پر فلسطینیوں کا رد عمل
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اس اعتماد کا
اگست
سی این این: پاکستان پر بھارتی حملے کا اب بھی امکان ہے
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: ایک سینئر پاکستانی اہلکار کے حوالے سے لکھا ہے جس
مئی
سیہون: حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 774 ویں عرس کا دوسرا روز
?️ 8 فروری 2026سیہون (سچ خبریں) سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا سالانہ 774واں
فروری
پاکستانی ائیرلائنز اور پائلٹس پر عائد سفری پابندیاں ختم
?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاؤ نے پاکستان پر پائلٹس
جنوری
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان ہاؤس تبدیلی کو مسترد کر دیا
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان ہاؤس
جنوری
زلزلے سے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی
?️ 26 جنوری 2022کیلیفورنیا(سچ خبریں) زلزلے کیسے آتے ہیں کیا زمین کی حرکت کی وجہ
جنوری
جو بائیڈن اور ولادی میر پوٹن کے مابین اہم ملاقات، دوبارہ سے سفارتی تعلقات برقرار کرنے پر بات چیت کی گئی
?️ 17 جون 2021جنیوا (سچ خبریں) سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں سربراہ اجلاس کے دوران
جون