🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری اراضی جعلسازی کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) چوہدری محمد اشرف کو گرفتار کرلیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کی طرف سے دائر کردہ ایف آئی آر کے مطابق رکن قومی اسمبلی ملزم چوہدری محمد اشرف نے محمد سلیم پٹواری اور ریاست علی گرداور سے مل کر 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلے سرکاری اراضی جعلسازی اور فراڈ سے جعلی گرداوری بنا کر اپنے قبضہ میں رکھی ہوئی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق چوہدری محمد اشرف نے ایک فرضی شخص شریف احمد ہاشمی کو زمین کا جعلی الاٹی ظاہر کرکے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہوا تھا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے جعلی گرداوریاں بنا کر سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی کرتے ہوئے فصل کاشت کر رہا ہے جس کی رقم بھی سرکاری کو ادا نہیں کی۔
ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم نے روینیو عملے کی ملی بھگت سے سرکاری اراضی کے جعلی دستاویزات بنا رکھے تھے اور اس جرم میں روینیوں کے متعلقہ ملازمین بھی برابر کے شریک ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے، لہٰذا ملزمان کے خلاف کاررائی عمل میں لائی جائے۔
تاہم محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری کرکے چوہدری محمد اشر ف کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق چوہدری محمد اشرف نے ایک فرضی شخص شریف احمد ہاشمی کو زمین کا جعلی الاٹی ظاہر کرکے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہوا تھا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے جعلی گرداوریاں بنا کر سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی کرتے ہوئے فصل کاشت کر رہا ہے جس کی رقم بھی سرکاری کو ادا نہیں کی۔ خیال رہے کہ ملزم چوہدری محمد اشرف ساہیوال کے حلقہ 161 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔
مشہور خبریں۔
جنگ نہیں بند ہوگی تو میزائل بھی نہیں رکیں گے: یمنی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ
🗓️ 6 فروری 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے یمن
غزہ میں عارضی جنگ بندی کب تک قائم رہے گی ؟
🗓️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعہ کی
نومبر
اداکار یاسر حسین کو پھر شدیدتنقید کا سامنا
🗓️ 23 جون 2021کراچی (سچ خبریں) معروف و مشہور پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین
جون
نسل کشی کرنے والے استعماری ممالک نے آہستہ آہستہ اپنے گناہوں کا اعتراف کرنا شروع کردیا
🗓️ 29 مئی 2021جرمنی (سچ خبریں) نسل کشی کرنے والے استعماری ممالک نے آہستہ آہستہ
مئی
حکومت نے دھمکی آمیز خط کا مواد اسمبلی پیش کرنے کا اعلان کر دیا
🗓️ 8 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے
اپریل
Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’
🗓️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
بائیڈن نے صیہونیوں سے حزب اللہ کے بارے میں کیا کہا؟
🗓️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: باخبر ذرائع نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ امریکی صدر
اکتوبر
ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ
🗓️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار
نومبر