?️
لاہور (سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب میں بارش نے تباہی مچا دی، 13 افراد جاں بحق، 92 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں اپرمال میں 2، لکشمی چوک، مغلپورہ، تاجپورہ اور چوک ناخدا میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوگئی جبکہ سہ پہر 5:08 سے شروع ہونے والی بارش اوسطا 0.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسی طرح جیل روڈ، ایئر پورٹ ،گلبرگ اور نشتر ٹاؤن میں ہلکی بارش جبکہ پانی والا تالاب ،فرخ آباد، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن ،سمن آباد اور جوہر ٹاﺅن میں شدید بارش سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، تیز آندھی اور بارش کے باعث این ٹی ڈی سی 220 کے وی بند روڈ، غازی اور کوٹ لکھپت سمیت لیسکو کے 60 سے زائد گرڈ سٹیشن ٹرپ کرنے سے بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہی۔
قبل ازیں آندھی کے باعث چڑیاگھر کی پارکنگ میں درخت گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، موسم کی خرابی اور آندھی کے بعد میٹرو اورنج لائن ٹرین بند اور سٹیشنز خالی کروا لیے گئے۔
اسی طرح رائیونڈ روڈ بھوبتیاں چوک کے قریب تیز آندھی کے باعث دیوار گر نے سے دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 25 سالہ عثمان اور 20 سالہ حسنین شامل ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نے ہمیں ایران کے خلاف استعمال کیا: ٹرمپ
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ سابق اسرائیلی
دسمبر
اسرائیل نے غزہ میں خوراک کو ہتھیار میں بدلا
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: فیلیپ لازارینی، اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی
مئی
کامیڈی ڈراما سیریز ’طلاقیں 101‘ کا ٹریلر جاری، زاہد احمد مرکزی کردار ادا کریں گے
?️ 3 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) اگر آپ اداکار زاہد احمد کو اپنی ٹی وی
اپریل
بریکس کا امریکی ڈالر سے چھٹکارا پانے کا منصوبہ
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:روسی شہر کازان میں حالیہ بریکس اجلاس میں چین، بھارت، ایران
نومبر
کلبھوشن کا معاملہ قومی سلامتی کا ہے: فروغ نسیم
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے کہا ہے
نومبر
نیٹو میں ملک کی رکنیت کے خلاف فرانسیسی عوام کا ایک بڑا اجتماع
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: فرانسیسی عوام پیرس کی سڑکوں پر جمع ہو
دسمبر
ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد منظور
?️ 28 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے قرارداد منظور
جولائی
صرف 100 ڈالر کے عوض جیل میں ایک سیاہ فام امریکی کی موت
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی جیل میں 51 سالہ سیاہ فام شخص کی موت ہوگئی
جنوری